ETV Bharat / sports

'پونٹنگ کی قیادت نے دہلی كیپٹلس کی قسمت بدلی' - 'پونٹنگ کی قیادت نے دہلی كیپٹلس کی قسمت بدلی'

آل راؤنڈر هرشل پٹیل نے کہا ہے کہ ٹیم کی گزشتہ دو سال کی کامیابی میں کوچ رکی پونٹنگ کی رہنمائی کا بے مثال تعاون رہا ہے۔

'پونٹنگ کی قیادت نے دہلی كیپٹلس کی قسمت بدلی'

author img

By

Published : May 8, 2020, 2:30 PM IST

آئی پی ایل ٹیم دہلی كیپٹلس کے آل راؤنڈر ہرشل پٹیل نے ملک میں لگے لاک ڈاؤن کے دوران ہیڈ کوچ پونٹنگ، ٹیم اور کھلاڑیوں کے فٹ رہنے کے متعلق اپنی ٹیم کے انسٹاگرام لائیو سیشن پر یہ بات کہی۔

'پونٹنگ کی قیادت نے دہلی كیپٹلس کی قسمت بدلی'
'پونٹنگ کی قیادت نے دہلی كیپٹلس کی قسمت بدلی'

آل راؤنڈر نے کہا کہ رکی نے یہ یقینی بنایا کہ ہر کھلاڑی یہ محسوس کرے کہ ٹیم میں اس کی افادیت اور احترام ہے چاہے وہ الیون میں کھیل رہا ہو یا نہیں۔وہ ہر کھلاڑی کو احساس کراتے ہیں کہ وہ ٹیم کا اہم حصہ ہے۔

درمیانہ رفتار کے تیز گیند باز نے کہا کہ رکی کے اسی رویے نے ٹیم کو ضروری توازن دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل میں ٹیم میں تبدیلی ہوتی رہتی ہیں اور ہر سیزن میں نئے چہرے آتے ہیں

سپورٹ اسٹاف ٹیم میں تسلسل برقرار رکھنے میں اچھا کام کر رہا ہے اور اس بات کا یقین کرتے ہیں کہ ہر نئے اور پرانے کھلاڑی ٹیم کے اصولوں پر یقین رکھیں۔ایک بار جب سب ایک جیسا محسوس کرنے لگیں اور ہر کھلاڑی کے کردار کو سمجھنے لگیں تو ٹیم میں ایک تال میل بنتا ہے اور ٹیم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے۔

29 سالہ پٹیل نے آئی پی ایل کے بارے میں کہا کہ جب وقت صحیح ہو گا، ٹورنامنٹ لوٹے گا اور دہلی کی ٹیم ایسی ہو گی جسے ہرانا بہت مشکل ہوگا۔آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن کو کورونا کی وجہ سے غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

پٹیل نے ساتھ ہی کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران وہ اپنی فٹنس برقرار رکھنے کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں۔پٹیل چوٹ کی وجہ سے گزشتہ سیزن میں اپنی ٹیم کے لئے دو ہی میچ کھیل پائے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.