بھارتی ٹیم کے آل راونڈر ہاردک پانڈیا اور کرنال پانڈیا کے والد ہمانشو پانڈیا کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ باپ کے انتقال کی خبر سننے کے بعد سید مشتاق علی ٹی۔20 ٹورنامنٹ میں بڑودہ ٹیم کے کپتان کرنال جیو سیکیورٹی پروٹوکول سے باہر نکل کر اپنے گھر کے لئے روانہ ہوگئے۔ کرنال اب آگے اس ٹورنامنٹ کے میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ کرنال نے سیدمشتاق علی ٹورنامنٹ میں اب تک تین مقابلے کھیلے ہیں اور چار وکٹ حاصل کئے ہیں۔ دوسری طرف ہاردک ان دنوں گھر پر ہی رہ کر انگلینڈ کے خلاف آئندہ محدود اوور کی سیریز کے لئے ٹریننگ کررہے ہیں۔ انہوں نے سیدمشتاق علی ٹی۔20 ٹورنامنٹ ٹرافی میں کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔
ٹیم انڈیا کے کپتان ویراٹ کوہلی نے پانڈیا برادران کے والد کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا،'' ہاردک اور کرنال کے والد کے انتقال کی خبر سنتے ہی دل ٹوٹ گیا۔ وہ بہت ہی شاندار اور پرسکون انسان تھے۔ میں نے ان سے کئی مرتبہ بات کی ہے۔ بھگوان ان کی آتما کو شانتی دے۔ ہاردک اور کرنال آپ دونوں مضبوط رہیں''۔
یوسف پٹھان نے کہا،'' جو کوئی بہت ہی پیارا انسان اس دنیا سے چلا جاتا ہے تو اس کے جانے کا دکھ سبھی کے لئے کافی بڑا ہوتا ہے۔ مجھے ان کی جدوجہد ہمیشہ یاد رہے گی جو انہوں نے اپنے دونوں بیٹوں ہاردک اور کرنال کو کٹر بنانے کے لئے کی ہے۔ میں پانڈیا خاندان کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں''۔