ETV Bharat / sports

نیوزی لینڈ سریز سے پانڈیا بھی باہر - ہاردک پانڈیا اس وقت نیشنل کرکٹ ایسوسی ایشن

ہاردک پانڈیا کو نیوزی لینڈ سے ہونے والی آئندہ سریز کے لیے یک روزہ اور ٹی ٹونٹی ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا ہے۔ بھارتی ٹیم کے ہرفن مولا کھلاڑی ہاردک پانڈیا اس وقت نیشنل کرکٹ ایسوسی ایشن (این سی اے) میں راہل دراوڈ کی کی رہنمائی میں فٹنیس کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

hardik pandya
آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا
author img

By

Published : Jan 22, 2020, 9:47 AM IST

Updated : Feb 17, 2020, 11:09 PM IST

آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہونے کی وجہ سے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے منتخب نہیں کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پانڈیا کی فٹنس بین الاقوامی کرکٹ کی ضروریات کے مطابق نہیں ہے۔ بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے لیے پانڈیا کو بڑودہ کے لیے کم سے کم ایک میچ کھیلنا پڑے گا جس کے بعد ہی اس کے نام پر جنوبی افریقہ کے خلاف گھریلو یک روزہ سیریز کے لیے غور کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پانڈیا نے گیندبازی فٹنیس سے متعلق ٹیسٹ نہیں دیا تھا جو کمر کی انجری سے واپی کرنے والے گیند باز کے لیے کافی اہم ہوتا ہے۔ اس کے باوجود ہاردک نے یہ دعوی کیا ہے کہ وہ نیوزی لینڈ دورے کے دوسرے حصے کے لیے فٹ ہوجائے گا لیکن بی سی سی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ یہ پانڈیا کا ذاتی اندازہ ہے۔

pandya's routed to fitnes
فٹنیس پاس کرنے کا راستہ

بی سی سی آئی کے ایک ذریعہ نے رازداری کی شرط پر کہا کہ ہاردک کو یہ محسوس ہوا ہوگا کہ وہ فٹ ہیں لیکن اپنے ٹرینر ایس رجنیکانت کے دعووں کے برخلاف وہ فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے۔ یہ یو-یو ٹیسٹ نہیں تھا بلکہ بولنگ فٹنس ٹیسٹ میں ناکام رہنا جس کا مطلب ہے فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نیشنل کرکٹ ایسوسی ایشن (این سی اے) میں راہل دراوڈ کی رہنمائی میں بحالی کے عمل کو انجام دے رہے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے خلاف یک روزہ ٹیم کا اعلان منگل کو کیا گیا تھا۔ کندھے کی انجری کے سبب ٹی 20 سیریز سے باہر ہونے کے بعد شیکھر دھون کو یک روزہ ٹیم میں بھی شامل نہیں کیا گیا ہے۔ سنجو سیمسن کو ٹی ٹونٹی سیریز میں شامل کیا گیا ہے جبکہ پرتھوی شاہ کو یک روزہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 17, 2020, 11:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.