ہرارے کے اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گیے پہلے ٹسٹ میچ میں میزبان زمبابوے کے 14 رنوں کے ہدف کو سری لنکا نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔
اس سے قبل زمبابوے کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 170 رنوں پر ڈھیر ہوگئی۔
زمبابوے کی جانب سے سین ویلمس(39رن)،برنڈن ٹیلر(38رن)اور چکابابا(26رن)کے ساتھ ٹاپ اسکورررہے۔
اس کے علاوہ زمبابوے کے دیگر بلے باز خاطر خواہ اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔
سری لنکا کی جانب سے سرانگا لکمل کو چار،کمارا کو تین اور ایمبادلدینا کو دووکٹ ملے۔
اس سے قبل اینجلو میتھیوز کے کیرئیر کی پہلی ڈبل ٹسٹ سسنچری کی بدولت سری لنکا نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ کے چوتھے دن نووکٹوں کے نقصان پر 515 رن بنا کر اپنی پہلی اننگز ڈکلئیر کردی۔ زمبابوے نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 30 رن بنا لئے ہیں۔
چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک زمبابوے کے اوپننگ بلے باز ماسواری(15رن)اورمدزینگانما(14رن)کی محتاط انداز میں شروعات کی بدولت بغیر کسی نقصان کے 30 رن بنالئے ہیں۔میزبان ٹیم ابھی بھی مہمان ٹیم کے مقابلے 127 رن کے خسارے میں ہے۔
ہرارے اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ میچ کے چوتھے دن سری لنکا کے آل راؤنڈر ایجنلو میتھیوز کے کیرئیر کی پہلی غیرمفتوح ڈبل سنچری توجہ کی مرکز رہی۔
انجیلو میتھیوز نے 468 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئےب 16 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 200 رنوں کی غیرمفتوح اننگز کھیلی۔
اس کے علاوہ ڈی سلوا (63رن)اور نرویشن ڈیکولہ(63رن)اورسرانگا لکمل(27رن)کی مفید اننگز کی بدولت سری لنکانے نووکٹوں کے نقصان پر اپنی پہلی اننگز 515رنوں پر ڈکلئیر کردی۔
زمبابوے کی جانب سے نیانچی،سکندررضا کو تین تین جبکہ سین ویلمس کو دوکٹ ملے۔
اس سے قبل زمبابوے نے اپنی اننگز میں 358ر ن بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 30 رن بنالئے