حکومت ہند نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 13ویں سیشن کے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 19 ستمبر سے منعقد کرنے کو ہری جھنڈی دے دی ہے۔ ٹورنامنٹ 19 ستمبر سے 10 نومبر تک ہوگا۔
آئی پی ایل کی گورننگ کونسل کی اتوار کو ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس مرتبہ آئی پی ایل کی ہر ٹیم میں 24 کھلاڑی ہوں گے۔ آئی پی ایل فائنل 10 نومبر کو کھیلا جائے گا اور شام کے میچ پہلے کے مقابلے آدھا گھنٹہ پہلے شروع ہوں گے۔
آئی پی ایل کا انعقاد اس سال 29 مارچ کو ہونا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے لگے لاک ڈاؤن کی وجہ سے انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے اسے غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا تھا۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اکتوبر۔نومبر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی۔20 عالمی کپ کو ملتوی کرنے کے بعد آئی پی ایل کے انعقاد کا راستہ صاف ہوگیا تھا۔
بی سی سی آئی نے حالیہ دنوں فیصلہ کیا تھا کہ آئی پی ایل کو 19 ستمبر سے یو اے ای میں کرایا جائے گا۔ بی سی سی آئی نے متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ کو آئی پی ایل کے انعقاد کے لئے اپنی رضامندی کا خط بھی حوالے کردیاتھا اور اسے حکومت ہند کی منظوری کا انتظار تھا۔
انڈین بورڈ کو بالآخر حکومت کی منظوری مل گئی جس کے بعد اب 19 ستمبر سے آئی پی ایل کا یو اے ای میں انعقاد کیا جائے گا۔
آئی پی ایل یو اےای کے تین شہروں دوبئی، ابوظبی اور شارجہ میں منعقد کئے جائیں گے۔
آئی پی ایل کے انعقاد کو حکومت کی ہری جھنڈی - انڈین پریمیر لیگ