ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری بھارت کی شروعات شاندار رہی اور افتتاحی جوڑی لوکیش راہل اور روہت شرما نے پہلے وکٹ کے لیے 180 رنز جوڑے۔
روہت شرما نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رواں عالمی کپ میں اپنی چوتھی سنچری بنائی، انہوں نے 92 گیندوں میں 104 رنز بنائےجبکہ لوکیش راہل نے 92 گیندوں میں 77 رنز کی اننگ کھیلی۔
اس کے علاوہ رشبھ پنت نے 48 رنز اور مہندر سنگھ دھونی نے 35 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمن نے شاندار گیند بازی کی اور 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شکیب الحسن، روبیل حسین اور سومیہ سرکار کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
آج کا میچ بنگلہ دیش کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ اگر وہ آج کا میچ جیت لیتی ہے تو اس کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار رہیں گی بصورت دیگر وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی جبکہ بھارت کا سیمی فائنل میں مقام یقینی ہے لیکن میچ میں جیت اس کی درجہ بندی اور رن ریٹ پر اثر انداز ہوگی۔
بھارت کی جانب سے اب تک بینچ پر بیٹھے دنیش کارتک کو اس میچ میں شامل کیا گیا ہے انہیں کیدار جادھو کی جگہ پر موقع دیا گیا ہے جبکہ تیز گیند باز بھونیشور کمار کی واپسی ہوئی ہے اور کلدیپ یادو کو آرام دیا گیا ہے۔ بھونیشور زخمی ہونے کی وجہ سے گزشتہ تین میچوں سے باہر تھے۔