ETV Bharat / sports

میکسویل نیلامی میں سب سے زیادہ کمانے والے دوسرے نمبر کے کھلاڑی

چنئی میں آئی پی ایل 14 کی نیلامی میں آسٹریلیائی آل راؤنڈر گلین میکسویل کو 14.25 کروڑ روپے میں رائل چیلینجر بنگلور نے خریدا، جس کے بعد میکسویل نیلامی میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے دوسرے نمبر کے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

glenn maxwell
گلین میکسویل
author img

By

Published : Feb 19, 2021, 7:05 PM IST

آسٹریلیائی آل راؤنڈر گلین میکسویل آئی پی ایل کی نیلامی میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے بھارت کے یوراج سنگھ کے بعد دوسرے نمبر کے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

چنئی میں آئی پی ایل 14 کی نیلامی میں میکسویل کو 14.25 کروڑ روپے کی قیمت میں رائل چیلینجر بنگلور نے خریدا ہے، میکسویل اب تک آئی پی ایل کی پانچ نیلاموں کا حصہ رہے ہیں اور ان پانچ نیلاموں میں انھوں نے 45.30 کروڑ روپے حاصل کیے ہیں۔

انہوں نے 2013 میں 5.32 کروڑ ، 2014 میں 6 کروڑ ، 2018 میں 9 کروڑ اور 2020 میں 10،75 کروڑ روپے وصول کیے تھے۔

وہیں یوراج سنگھ نے آئی پی ایل کے چھ نیلاموں میں مجموعی طور پر 48.10 کروڑ روپے حاصل کیے ہیں، دنیش کارتک نے چھ نیلاموں میں 38.85 کروڑ روپے اور جنوبی افریقہ کے کرس موریس جو اس نیلامی کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے، انھوں نے نیلامی میں 37.96 کروڑ روپے کمائے ہیں، لیکن آئی پی ایل میں سب سے زیادہ کمانے والے ٹاپ ریٹینر کھلاڑی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.