انگلینڈ کے عظیم کرکٹروں میں سے ایک باب ویلیس 70 برس کی عمر میں چل بسے۔ وہ گزشتہ کئی دنوں سے بیمار تھے۔
انگلینڈ اینڈویلس کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق باب ویلیس دنیائے کرکٹ عظیم کرکٹروں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے انگلش کرکٹ کوبین الاقوامی سطح پرپہنچانے میں اہم رول اداکیا۔

انگلینڈ اینڈویلس کرکٹ بورڈ کےمطابق باب ویلیس کی موت پر نہ صرف انگلینڈ اور کاؤنٹی کرکٹ بلکہ پوری دنیا ئے کرکٹ میں غم کا ماحول ہے۔

انہوں نے کہاکہ وہ ایک عظیم کرکٹر تھے۔ انہوں نے میدان کے اندر اور میدان کے باہر دونوں جگہوں پر کرکٹ کو گروٖ دیا ہے۔ ان کی وجہ سے انگلش کرکٹ کو انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک نئی شناخت ملی۔

باب ویلیس نے 90 ٹسٹ میچوں میں انگلینڈ کی ٹیم کی نمائندگی کی اور اس دوران انہوں نے 325 وکٹ حاسل کیے۔

اس کے علاوہ انہوں نے 64 ون ڈے انٹرننیشنل میچوں میں انگلینڈ کی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 80 وکٹ حاصل کیے ۔ انہوں نے کرکٹ کے دونوں فارمیٹ میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے انگلش ٹیم میں اہم مقام ھاصل کیاتھا۔