ETV Bharat / sports

انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈر پیٹر واکر کا انتقال - انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈر پیٹر واکر کا انتقال

انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈر پیٹر واکر کا پیر کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔وہ 84 سال کے تھے۔ وہ گلیمورگن کلب کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلا کرتے تھے۔

انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈر پیٹر واکر کا انتقال

author img

By

Published : Apr 6, 2020, 8:10 PM IST

انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈر پیٹرواکر نے 1956 میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنا شروع کیا تھا اس سے پہلے وہ مرچنٹ نیوی میں کام کیا کرتے تھے۔پیٹر مڈل آرڈر کے ایک جارحانہ بلے باز ہونے کے ساتھ بائیں ہاتھ کے اسپن بولر بھی تھے۔

انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈر پیٹر واکر کا انتقال
انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈر پیٹر واکر کا انتقال

شاندار بلے بازی اور گیند بازی کرنے کے علاوہ پیٹر ایک بہترین فیلڈر بھی تھے۔انہوں نے اپنے فرسٹ کلاس کرکٹ کیریئر میں 697 کیچ پکڑے۔وہ سلپ اور شارٹ لیگ پر ایک شاندار فیلڈر تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے پیٹر نے 24 سال کی عمر میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنا ڈیبو ٹیسٹ کھیلا تھا۔ایجبسٹن میں کھیلے گئے اس ٹیسٹ میں پیٹر نے نو اور 37 رنز بنائے۔

اس کے بعد لارڈس کے تاریخی میدان پر کھیلے گئے سیریز کے ایک اور ٹیسٹ میں پیٹر نے اپنے کیریئر کی واحد نصف سنچری لگائی۔ پیٹر انگلینڈ کی جانب سے صرف تین ٹیسٹ ہی کھیل سکے جس کے بعد انہیں ٹیم میں جگہ نہیں مل سکی۔

اس کے بعد پیٹر نے گلیمورگن کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ میں کھیلنا شروع کیا۔1969 کی کاؤنٹی چمپئن شپ میں گلیمورگن نے جیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے خطاب پر قبضہ کیا۔ پیٹر نے 1972 میں فرسٹ کلاس کرکٹ کو الوداع کہتے ہوئے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا۔

اس کے بعد پیٹر ایک ایڈمنسٹریٹر کے طور پر کرکٹ سے جڑ گئے۔ویلز کے لئے نیشنل کرکٹ سینٹر کی تعمیر میں پیٹر کا انمول تعاون رہا۔

2010 میں انہیں کرکٹ میں شراکت کے لئے ایم بي ای سے نوازا گیا۔پیٹر کے انتقال پر ان کے اہل خانہ کے علاوہ کلب اور شائقین نے غم کا اظہار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.