پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ۔
میچ سے قبل آج یہاں کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ بہرا حال وہ قومی ٹیم کی کارکردگی کے تعلق سے مطمئن ہیں۔ پاکستانی ٹسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے بنگلہ دیش کے ساتھ پہلے ٹسٹ میچ کے موقع پر کہا ہے کہ مہمان ٹیم چونکا سکتی ہے سکتی ہے اس لئے محتاط رہنے کی ضروررت ہے۔
پاکستان کی موجودہ ٹیم کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اظہر نےہے کہا فتح بہر حال وہی ٹیم حاصل کرتی ہے جو میدان میں اچھی کارکردگی دکھاتی ہے۔
ویسے ہوم کنڈیشن میں میچ جیتنے کا بہترین موقع ہوتاہے ۔ اس لحاظ سے پوری کوشش رہے گی۔
فواد عالم اسکواڈ میں شامل کرنے پر اظہر کا کہنا تھا کہ وہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر اسکواڈ میں آئے ہیں اور اسکواڈ میں سےکوئی بھی فائنل الیون کا حصہ بن سکتا ہے۔
بنگلہ دیش کی ٹیم 17 برس بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان پہنچی ہے۔بنگلہ دیش کی قومی ٹیم 2003 کے بعد پاکستان پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز طے تھی لیکن مہمان ٹیم نے اپنے دورے کو تین حصوں میں تقسیم کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا تھا کیونکہ وہ سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے پاکستان میں زیادہ دیر قیام نہیں کرنا چاہتے تھے۔
آخری مرتبہ 2015 میں پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ میچ کھیلنے والی بنگلہ دیشی ٹیم اور موجودہ ٹیم کے درمیان فرق کے حوالے سے سوال پر اظہر نے کہا کہ میرے خیال میں بنگلہ دیشی ٹیم چند اہم کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم ہے اور ہوم ٹیم ہونے کے ناطے ہمیں برتری حاصل ہو گی لیکن ہمیں اس کے لیے گراؤنڈ میں اچھا پیش کرنا ہو گا۔