بھارت کے 347 رنوں کےجواب میں نیوزی لینڈ کے اوپنرزمارٹن گپٹل اور ہنری نکلوس نے شاندار شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لئے 85 رنوں کی شراکت داری کی ۔
مارٹن گپٹل 41 گیندوں پر 32 رن بنا کر ٹھاکر کی گیند پرکیچ آٹ ہوگئے ۔ٹام لینڈیل صرف نو رون بنا کر کلدیپ یادو کی گیند پر کیچ آٹ ہوگئے ۔
ینرنکولس 82 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے 78 رنوں کی اننگز کھیل کر ران آوٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے ۔
روش ٹیلر اور ٹام لیتھم نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 135 رنوں کی شراکت داری کی ۔
ٹام لیتھم 48 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے 69 رن بنا کر کلدیپ یادو کے شکار بنے۔
جمی نیشم کچھ خاص نہیں کر پائےاور نورن بناکر محمد سمیع کی گیند پر کیچ آ ٓٹ ہوگئے۔کویلن ڈی گرینڈ ہوم بھی ایک رن بنا کر چلتے بنے۔
دوسرے اینڈ سے تجربہ کار بلے باز روش ٹیلر 84گیندوں پردس چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 109 رنوں کی فاتحانہ اننگزکھیلی اور اپنی ٹیم کو 48.1اوورز میں مطلوبہ ہدف دلایا ۔روس ٹیلر کے علاوہ میشل سنیٹنر12 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو نے 2 جبکہ شاردل ٹھاکر اور محمد سمیع کو ایک ایک وکٹ ملا ۔
اس سے قبل سیڈن پارک میں کھیلے جا رہے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔
بھارت کی جانب سے مینک اگروال اور پرتھوی شا نے پاری کی شروعات کی جو بھارتی ٹیم کی نئی اوپننگ جوڑی ہے۔
سریئس ایئر کی بہترین سنچری (103)، لوکیش راہل کے (88) اور وراٹ کوہلی کے (51) رنز کے بدولت بھارت نے پہلی اننگ میں مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 347 رنز بنائے تھے۔
بھارت کی جانب سے تیسرے وکٹ کے لیے سریئس ایئر اور کپتان وراٹ کوہلی کے درمیان 102 رنز کی شراکت داری ہوئی۔ وہیں چوتھے وکٹ کے لیے ایئر اور راہل کے درمیان 130 رنز کی بڑی شراکت داری ہوئی۔
بھارت کے جانب سے سریئس ایئر نے 107 گیندوں پر 103، لوکیش راہل 64 گیند پر تین چوکے اور چھ چھکوں کی مدد سے 88 رنز، وراٹ کوہلی نے 51 مینک اگروال (32) رنز اور کیدھار جادھو نے 26 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کے جانب سے ٹیم ساودی نے 2، گرینڈ ہوم اور ایش سوڑھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کیے۔