ETV Bharat / sports

پہلا ون ڈے: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دی - Australia England First ODI

آسٹریلیائی ٹیم نے پہلے ون ڈے میں انگلینڈ کو 19 رنز سے شکست دے دی۔

پہلا ون ڈے: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دی

author img

By

Published : Sep 12, 2020, 9:13 AM IST

جمعہ کے روز مانچسٹر میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں میزبان انگلینڈ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے آئی آسٹریلیائی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹز پر 294 رنز بنائے۔ جواب میں میزبان انگلینڈ کی ٹیم 275 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور ٹیم کو 19 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پہلا ون ڈے: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دی
پہلا ون ڈے: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دی

انگلینڈ کے لیے سیم بلنگز نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے سنچری بنائی لیکن وہ ٹیم کو جیت نہیں دلا سکیں۔ وہیں جانی بیئرسٹو نے بھی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 84 رنز بنائے۔

پہلے بلے بازی کرنے اتری آسٹریلیائی ٹیم کی جانب سے گلن میکسویل (77 رنز) اور مچل مارش (73 رنز) بنائے اور دونوں کے مابین چھٹی وکٹ کے لیے 126 رن کی شراکت بھی ہوئی۔ جس کے بدولت آسٹریلیائی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹز پر 294 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 295 رنز بنانے کا ہدف دیا۔

حالانکہ آسٹریلیائی ٹیم نے اپنے اسٹار بلے باز اسٹیو اسمتھ کے بغیر کھیلنے اتری تھی کیونکہ پریکٹس کے دوران ایک گیند اسمتھ کے سر پر لگ گئی تھی۔ یہ واقعہ جمعرات کو اس وقت پیش آیا جب کوچنگ عملہ کا ایک ممبر گیند کو جال کے اوپر پھینک رہا تھا تبھی ایک گیند اسمتھ کے سر پر لگ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: دانش عالم بنگال رنجی ٹیم میں منتخب

آسٹریلیا کی جانب سے جاش ہیزلووڈ نے 3 جبکہ ایڈم جمپا نے 4 وکٹ حاصل کیے وہیں انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر اور مارک ووڈ نے تین تین وکٹ حاصل کیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.