ETV Bharat / sports

کینسر سے لڑیں اس سے ہار نہ مانیں: یوراج - یوراج سنگھ نے کینسر سے جنگ کے قومی دن

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے کینسر سے جنگ کے قومی دن کے موقع پر کینسر کے خلاف برسرپیکار لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اس سے لڑیں اور کبھی بھی ہار نہیں مانیں۔

Former all-rounder of the Indian cricket team Yuvraj Singh
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر یوراج سنگھ
author img

By

Published : Jun 8, 2020, 12:12 AM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر یوراج سنگھ 2011 میں کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور اپنے علاج کے لیے امریکہ چلے گئے تھے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے دوران ان کی صحت خراب ہوگئی تھی اس کے باوجود وہ کھیلتے رہے تھے۔

یوراج نے 2011 میں ٹیم انڈیا کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں 362 رنز بنائے اور 15 وکٹیں حاصل کیں جس کے لیے انہیں مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

انسٹاگرام پر بچوں کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے یوراج نے لکھا کہ جب زندگی آپ کو ایک اور موقع فراہم کرتی ہے، تو اسے اچھے کاموں میں استعمال کریں۔

کینسر کا شکار ہونے کے ناطے میں اس سے لڑنے کے درد اور تکلیف کو جانتا ہوں۔ کینسر سروائور ڈے کے موقع پر میں ایک بار پھر ان لوگوں کی دیکھ بھال کرنے کا عہد کرتا ہوں جو کینسر سے لڑ رہے ہیں اس سے ہار نہ مانیں۔

اہم بات یہ ہے کہ 1988 سے لے کر آج تک کینسر سروائور ڈے ہر سال جون کے پہلے اتوار کو منایا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.