ETV Bharat / sports

فیروز شاہ کوٹلہ گراؤنڈ کا نام تبدیل کرنے کا اعلان - ارون جیٹلی

قومی دارالحکومت دہلی میں واقع فیروز شاہ کوٹلہ کرکٹ گراؤنڈ کا نام اب سابق مرکزی وزیر مالیات آنجہانی ارون جیٹلی کے نام پر رکھا جائے گا۔

فیروز شاہ کوٹلہ گراؤنڈ
author img

By

Published : Aug 27, 2019, 6:35 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 12:04 PM IST

دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ اسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ فیروز شاہ کوٹلہ کرکٹ گراؤنڈ کا نام تبدیل کر کے اور اسے ارون جیٹلی کے نام پر رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ سابق مرکزی وزیر کا چند روز ہی انتقال ہوا ہے اور ان کے انتقال کے بعد ہی سابق بھارتی کرکٹر اور مشرقی دہلی سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان گوتم گمبھیر نے مطالبہ کیا تھا کہ دہلی کے یمونا اسپورٹس کامپلیکس کا نام تبدیل کر کے ارون جیٹلی کے نام پر کھا جائے۔

لیکن آج ڈی ڈی سی اے نے فیروز شاہ کوٹلہ انٹرنیشنل کرکٹ گراؤنڈ کا نام ارون جیٹلی کے نام پر رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

واضح رہے کہ ارون جیٹلی بھارتی کرکٹ ایڈمنسٹریٹر کے علاوہ دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) کے صدر کا عہدہ بھی سنبھال چکے ہیں، جبکہ وہ بی سی سی آئی کے سابق نائب صدر اور آئی پی ایل آپریشن کونسل کے سابق رکن تھے۔

فیروز شاہ کوٹلہ گراؤنڈ کی بنیاد سنہ 1883 میں ڈالی گئی تھی جبکہ کولکاتا کے ایڈن گارڈن گراؤنڈ کے بعد یہ بھارت کو دوسرا سب سے قدیم اسٹیڈیم ہے۔

فیروز شاہ کوٹلہ گراؤنڈ پر پہلا ٹیسٹ میچ 10 نومبر سنہ 1948 میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلا گیا تھا۔

اس اسٹیڈیم میں متعدد ریکارڈز بنے ہیں جس میں سنیل گواسکر نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 29 ویں سنچری بنا کر کرکٹ کی دنیا کے عظیم بلے باز سر ڈان بریڈ مین کے ریکارڈ کی برابری کی تھی جبکہ بھارت کے عظیم اسپنر انیک کمبلے نے ٹیسٹ میچ کی ایک اننگ میں تمام دس وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی اسی میدان پر بنایا تھا۔

اس کے علاوہ ماسٹر بلاسٹر سچن تیندولکر نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اپنی 35 ویں سنچری بنائی تھی اور سنیل گواسکر کا ریکارڈ توڑ کر ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچری بنانے کا ریکارڈ بھی اسی میدان پر بنایا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 12:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.