ETV Bharat / sports

دھونی سے موازنہ ٹھیک لیکن خود کی شناخت بنانا چاہتا ہوں: رشبھ پنت - برسبین ٹیسٹ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت اپنا موازنہ ایم ایس دھونی سے کرنے سے خوش ہیں لیکن انہوں نے کہا کہ میں ٹیم میں خود کی الگ شناخت بنانا چاہتا ہوں۔

rishabh pant
rishabh pant
author img

By

Published : Jan 21, 2021, 2:12 PM IST

بارڈر گاوسکر ٹرافی میں بھارت کی شاندار اور تاریخی جیت میں کلیدی کردار ادا کرنے والے وکٹ کیپر رشبھ پنت آسٹریلیا سے دہلی ایئر پورٹ پہنچے جہاں ان کا استقبال کیا گیا۔

وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت

برسبین ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں ناٹ آؤٹ 89 رنز بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے والے رشبھ پنت نے کہا کہ 'جب ان کا موازنہ ایم ایس دھونی جیسے عظیم کھلاڑی سے کیا جاتا ہے تو بہت اچھا لگتا ہے لیکن میں نہیں چاہتا کہ میرا موازنہ کسی دوسرے کھلاڑی سے کیا جائے، چونکہ دھونی ایک بہت ہی بہترین اور عظیم وکٹ کیپر اور کپتان ہیں۔

رشبھ نے کہا کہ 'میں قومی ٹیم میں اپنی الگ پہچان بنانا چاہتا ہوں کیوں کہ کسی نوجوان کھلاڑی کا موازنہ کسی بڑے کھلاڑی سے کرنا صحیح نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم نے آسٹریلیا میں جس طرح کی کارکردگی کا مظاہر کیا اس سے پوری ٹیم بہت خوش ہے۔

واضح رہے کہ بارڈر گاوسکر ٹرافی کے پہلے ٹیسٹ میں شرمناک شکست کے بعد بھارتی ٹیم نے شاندار واپسی کرتے ہوئے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.