انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان محدود اوورز کی سیریز جاری ہے اور دونوں ٹیموں کے مابین تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو کھیلا گیا تھا جس میں آسٹریلیا کی دو رنوں سے شکست ہوئی تھی۔
ان دونوں ٹیموں کے مابین یک روزہ سیریز بھی کھیلی جائے گئی۔
ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ 'کرکٹ کی واپسی سے خوشی ہورہی ہے اور یہی ہم چاہتے تھے کہ جلد سے جلد کرکٹ کی سرگرمیاں شروع ہوں۔
انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے وارنر نے کہا کہ 'انگلینڈ نے آخر میں بہت عمدہ گیندبازی کی اور انہوں نے اس میچ میں ہمیں شکست دی۔
انہوں نے کہا کہ 'مجھے لگتا ہے کہ ہمیں تھوڑی اور کوشش کرنی چاہیے تھی۔ ہمیں مڈل اوور میں اسٹرائیک روٹیٹ کرنے اور ساتھ ہی باونڈریز کی بھی کوشش کرنی چاہیے تھی۔
جارحانہ بلے باز وارنر نے مزید کہا کہ 'یہ پہلا موقع ہے جب ہم انگلینڈ میں ہیں اور ہم پر فقرے بازی نہیں کی گئی ہے۔ یہ اچھا ہے۔ آپ مداحوں کے بیچ میں میدان میں آنا جانا کرتے ہیں۔ اس سے ہمیں گھر میں اور باہر کھیلنا اچھا لگتا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز اسٹیڈیم میں ناظرین کے بغیر کھیلی جارہی ہے۔