ETV Bharat / sports

تھیلان سمرویرا نیوزی لینڈ سے جڑیں گے

نیوزی لینڈ کرکٹ نے  سر ی لنکا کے سابق بلے باز تھیلان سمرویرا کو آئندہ ٹسٹ سیریز کے لیے بیٹنگ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔سی لنکا کے خلاف سیریز کے دوران کیوی بلے بازوں کو مشورہ دیں گے۔

تھیلان سمرویرا نیوزی لینڈ سے جڑیں گے
author img

By

Published : Jul 30, 2019, 3:34 PM IST

2013 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹا ئرمنٹ کا اعلان لینے کے بعد سری لنکا کے سابق کرکٹر تھیلان سمرویرا دنیائے کرکٹ کی متعدد ٹیموں کو تربیت دے چکے ہیں ۔ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے بیٹنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ آ ئی پی ایل کی ٹیم کولکاتا نائٹ رائڈرس کے فیلڈنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

ٹسٹ کرکٹ میں سمرویرا کا شاندار ریکارڈ ہے ۔ انہوں نے 81 میچوں میں 19 سنچریاں بنائے ہیں جس میں 2009 میں نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران دوسنچریاں شامل ہے۔ٹسٹ کرکٹ میں 48.76 اوسط ہے ۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف 231 رنوں کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

نیوزی لینڈ کے کوچ گیری اسٹیڈ کاکہنا ہے کہ سمرویرا کے ٹیم سے جڑنے سے بلے بازوں کو بہت کچھ سیکھنے کوملے گا۔ ان میں کرکٹ کا وسیع تجربہ ہے۔ کیوی بلے بازوں کو سر ی لنکا کے اسپنروں سے نمٹنے میں ان کے تجربے سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سمرویرا سر ی لنکا کے حالات سے اچھی طرح سے واقف ہیں۔ اس سے ہمیں بڑی مدد ملے گی۔ ہماری ٹیم سر ی لنکا کی سرزمین پر ٹسٹ سیریز جیتنے کی کوشش کرے گی ۔

کیوی کوچ کے مطابق سر ی لنکا کی سرزمین پر اسپنروں کا بول بالا رہا ہے۔ اس دوران بلے بازوں کو اسپنروں کو کھیلنے میں بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مگر سری لنکا کے سابق بلے باز سمرویرا کی مدد سے اس دشواری کو دور کرسکتے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.