عالمی کپ 2019 کا ساتواں میچ آج ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور پاکستان کے مابین کھیلا جا رہا ہے۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔
پچھلے میچ میں نہیں کھیلنے والے تجربہ کار کھلاڑی شعیب ملک کو حتمی 11 کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف انتہائی خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور پوری ٹیم محض 105 رنوں پر آؤٹ ہو گئی تھی۔
دوسری جانب میزبان انگلینڈ نے اپنے پچھلے میچ میں جنوبی افریقہ کو 104 رنوں کے بڑے فرق سے شکست دے کے عالمی کپ میں فاتحانہ آغاز کیا تھا۔
ٹیمیں اس طرح ہیں:
انگلینڈ: ایون مورگن(کپتان)، جیسن رائے، جانی بیریسٹو، جوئی روٹ، بین اسٹوکس، جوس بٹلر، معین علی، کرس ووکس، مارک ووڈ، عادل رشید اور جوفرا آرچر۔
پاکستان: سرفراز احمد(کپتان)، امام الحق، فخر زماں، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، وہاب ریاض، محمد عامر