ETV Bharat / sports

پاکستانی بلے بازوں نے مایوس کیا

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے بارش سے متاثر پہلے دن جمعرات کو 45.4 اوور میں پانچ وکٹوں پر 126 رن بنائے ہیں۔

پاکستان نے بارش سے متاثرہ پہلے دن پانچ وکٹیں گنوائے

author img

By

Published : Aug 14, 2020, 7:30 AM IST

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن ان کا فیصلہ درست ثابت نہیں ہوا اور انہوں نے 45.4 اوور میں پانچ وکٹیں گنوا دیئے۔ پاکستان کے 126 رنز کے اسکور میں اوپنر عابد علی نے تنہا 60 رنز کی تعاون دیا۔ علی نے 111 گیندوں پر اپنی اننگز میں سات چوکے لگائے۔

انگلینڈ کے چاروں تیز بولرز نے وکٹیں لیں۔ جیمز اینڈرسن نے 15 اوورز میں 35 رن پر دو وکٹیں حاصل کیں۔ اینڈرسن نے اوپنر شان مسعود اور کپتان اظہر علی کو پویلین بھیج دیا۔ مسعود ایک رن پر آؤٹ ہوئے جبکہ اظہر علی نے 85 گیندوں پر جدوجہد کرنے کے بعد ایک چوکے کی مدد سے 20 رنز بنائے۔

سیم کیرن نے عابد علی کا اہم وکٹ حاصل کیا۔ اسٹورٹ براڈ نے اسد شفیق کو آؤٹ کیا۔ شفیق صرف پانچ رن بنا سکے۔ ایک دہائی کے وقفے کے بعد فواد عالم کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی خوشگوار نہیں تھی اور وہ کھاتہ کھولے بغیر کرس ووکس کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے تھے۔

پاکستان ایک وقت میں ایک وکٹ پر 78 رنز پر اچھی پوزیشن میں تھا لیکن اس کے بعد انہوں نے 42 رنز کا اضافہ کرتے ہوئے چار وکٹیں گنوا دیئے اور مشکل میں پڑ گئے۔ اسٹمپ کے وقت، بابر اعظم 51 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے 25 اور محمد رضوان چار رن بناکر کریز پر موجود تھے۔

میچ کے پہلے دن تینوں سیشنوں میں بارش نے خلل ڈالا اور امپائروںکو دن کا کھیل ختم کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.