ETV Bharat / sports

دوسرا ٹی 20: انگلینڈ کے سامنے 196 رنز کا ہدف - پاکستانی بلے باز

انگلینڈ اور پاکستان کے مابین جاری تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 196 رنز کا ہدف دیا ہے۔

Pakistan vs England
Pakistan vs England
author img

By

Published : Aug 30, 2020, 9:40 PM IST

دوسرے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستانی کو بلے بازی کی دعوت دی تھی جس کا پاکستانی بلے بازوں نے فائدہ اٹھایا اور 196 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور بابر اعظم نے اننگ کا آغاز کیا۔ ابتدائی چھ اوور میں کوئی وکٹ نہیں گرا اور اس طرح سلامی بلے بازوں نے پاکستان کو پہلے وکٹ کے لیے 72 رنز کی مضبوط شروعات دلائی لیکن فخر زمان، عادل رشید کی گیند پر بڑا شاٹ لگانے کی کوشش میں 36 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

تاہم بابر اعظم نے دوسری جانب سے محاذ سنبھالے رکھا اور اپنی نصف سنچری مکمل کی لیکن نصف سنچری کے فوراً بعد وہ آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد محمد حفیظ نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے میدان کے چاروں جانب شاٹس لگائے اور حفیظ کے چھکے کے ساتھ ہی پاکستان کے 150رن مکمل ہوئے۔

شعیب ملک اور حفیظ نے بھی نصف سنچری کی شراکت کی حالانکہ شعیب صرف 14 رن ہی بنا پائے۔ انہیں کرس جارڈن نے پویلین کی راہ دکھائی۔

جبکہ محمد حفیظ نے 36 گیندوں پر 5 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 69 رنز بنائے اور اننگز کے اختتام سے ایک گیند قبل آؤٹ ہوئے۔

اس طرح پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہو گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.