ETV Bharat / sports

انگلینڈ کا سری لنکا دورہ جنوری میں ممکن - ایس ایل سی

سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) نے کہا ہے کہ انگلینڈ کا کورونا سے متاثر سری لنکا دورہ جنوری 2021 میں دوبارہ ہو سکتا ہے۔

انگلینڈ کا سری لنکا دورہ جنوری میں ممکن
انگلینڈ کا سری لنکا دورہ جنوری میں ممکن
author img

By

Published : May 2, 2020, 5:08 PM IST

ایس ایل سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایشلے ڈی سلوا کا خیال ہے کہ انگلینڈ کا کورونا سے متاثرہ سری لنکا کا ٹیسٹ دورہ اگلے سال جنوری میں ہو سکتا ہے۔

انگلینڈ کا سری لنکا دورہ جنوری میں ممکن
انگلینڈ کا سری لنکا دورہ جنوری میں ممکن

انگلینڈ کو اس سال سری لنکا کے ساتھ مارچ میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی تھی لیکن کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے اسے ملتوی کر دیا گیا تھا اور انگلینڈ کی ٹیم واپس وطن لوٹ گئی تھی۔

انگلینڈ نے مارچ میں 10 دن سری لنکا میں گزارے تھے اور تین روزہ پریکٹس میچ بھی مکمل کیا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے دوسرا پریکٹس میچ درمیان میں ہی منسوخ کرنا پڑا تھا۔گالے اور کولمبو میں کھیلے جانے والے یہ دونوں ٹیسٹ ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا حصہ تھے۔

انگلینڈ کا سری لنکا دورہ جنوری میں ممکن
انگلینڈ کا سری لنکا دورہ جنوری میں ممکن

ایس ایل سی کرکٹ دوبارہ شروع ہونے پر جلد سے جلد انگلینڈ کے ساتھ دورے کے متعلق فیصلہ کرنا چاہتا ہے۔اگرچہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے جنوری کے بارے میں فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

ایف ٹی پی کے مطابق انگلینڈ کو جنوری میں ہندستان کے دورے میں پانچ ٹیسٹ میچ کی سیریز کھیلنی ہے لیکن امکان ہے کہ اسے فروری تک ملتوی کردیا جائے گا۔

ڈی سلوا نے کہا کہ ہم انگلینڈ سری لنکا دورے کے نظر ثانی پروگرام کے متعلق بات کر رہے ہیں۔انگلینڈ کو اگلے سال جنوری میں دورہ کرنے کے بارے میں بتایا گیا ہے لیکن ابھی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں دیگر دورے کے نظام میں تبدیلی سے متعلق پروگرام کے بارے میں بھی بات کرنی ہے۔جنوبی افریقہ کے ساتھ دورہ ہونا تھا جس کے بارے میں ہمیں بات کرنی ہے اور دیگر ممالک کے بورڈ سے بھی دورے کے متعلق بات چیت کرنا ہے۔

اسے جون میں جنوبی افریقہ کو سری لنکا کے ساتھ تین ون ڈے اور تین ٹی -20 مقابلے کھیلنے تھے۔بنگلہ دیش کو بھی جولائی اگست میں عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کے تحت سری لنکا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.