ETV Bharat / sports

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے انگلینڈ ٹیم اسکواڈ کا اعلان

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین ہونے والی ٹی 20 سیریز کے لیے انگلینڈ ٹیم کا اعلان ہوگیا جس میں جوفرا آرچر اور جوز بٹلر کی واپسی ہوئی ہے۔

England cricket team
England cricket team
author img

By

Published : Sep 1, 2020, 7:27 PM IST

پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں آرام کی غرض سے نہ کھیلنے والے تیز گیند باز جوفرا آرچر اور وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر کی آسٹریلیا کے خلاف آئندہ تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے لیے واپسی ہوئی ہے۔

جو روٹ کو ٹی 20 اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے جبکہ وہ آسٹریلیا کے خلاف تین یک روزہ میچوں میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

جوفرا آرچر
جوفرا آرچر

اس کے علاوہ مارک ووڈ اور سیم کیرن کو بھی ٹی 20 اور یک روزہ دونوں ٹیموں میں شامل کیا گیا ہے جبکہ کرس ووکس بھی یک روزہ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

انگلینڈ کے نوجوان کھلاڑی ثاقب محمود جو پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اسکواڈ کا حصہ تھے کو بھی آسٹریلیا کے خلاف اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 اسکواڈ کے ریزرو کھلاڑیوں میں لیام لیونگ اسٹون اور ثاقب محمود ہیں۔

یک روزہ اور ٹی 20 ٹیموں کی قیادت ایون مورگن کریں گے۔ انگلینڈ ٹیم کے قومی سلیکٹر ایڈ اسمتھ نے کہا ہے کہ رواں موسم گرما میں آسٹریلیا کے خلاف دونوں سیریز انتہائی دلچسپ ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دونوں سیریز کے لیے مضبوط اسکواڈز کا انتخاب کیا ہے۔ ہم آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے بھی کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 4 ستمبر، دوسرا 6 ستمبر اور تیسرا میچ 8 ستمبر کو دی ایزاس باؤل میں کھیلا جائے گا جبکہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 11 ستمبر، دوسرا 13 ستمبر اور تیسرا اور آخری میچ 16 ستمبر کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کے تینوں میچ اولڈ ٹریفورڈ، مانچسڑ میں کھیلے جائیں گے۔

اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہونے کی وجہ سے جو روٹ، جوفرا آرچر جیسے کھلاڑیوں کو آئرلینڈ اور پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز سے آرام دیا گیا تھا لیکن اب انگلینڈ کو آسٹریلیا کے خلاف کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلنا ہے ایسی صورتحال میں یہ کھلاڑی ایک بار پھر محدود اوورز کی ٹیم میں واپس آئے ہیں۔

جیسن رائے ہیمسٹرنگ کی وجہ سے ٹی 20 سیریز نہیں کھیل سکیں گے لیکن وہ ٹیم کے ساتھ ہی رہیں گے اور اگر وہ یک روزہ سیریز تک فٹ ہوگئے تو وہ ون ڈے سیریز میں واپس آسکتے ہیں۔

انگلینڈ ٹی 20 ٹیم:

ایون مورگن (کپتان)، معین علی، جوفرا آرچر، جونی بیریسٹو ، ٹام بنٹن، سیم بلنگز، جوز بٹلر، سیم کیرن، ٹام کیرن، جو ڈینلی، کرس جارڈن، ڈیوڈ ملن، عادل رشید اور مارک ووڈ۔

یک روزہ ٹیم:

ایون مورگن(کپتان)، معین علی، جوفرا آرچر، جانی بیریسٹو، ٹام بنٹن، سیم بلنگز، جوز بٹلر، سیم کیرن، ٹام کیرن، عادل رشید ، جو روٹ، کرس ووکس اور مارک ووڈ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.