ETV Bharat / sports

انگلینڈ ۔ پاکستان ٹیسٹ میچ، پاکستان فالو آن پر مجبور - پاکستان فالو آن پر مجبور

انگلینڈ کے خلاف پاکستانی بیٹنگ لائن فلاپ ہونے کے بعد فالو آن کا شکار ہوگئی۔

england pakistan test match, pakistan forced to follow on
انگلینڈ ۔ پاکستان ٹیسٹ میچ، پاکستان فالو آن پر مجبور
author img

By

Published : Aug 24, 2020, 6:53 AM IST

سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے 583 رنز کے جواب میں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 273 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستانی کپتان اظہر علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 141 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، تاہم یہ اننگز بھی ٹیم کو فالوآن سے نہیں بچا سکی۔

میچ کے تیسرے روز پاکستان نے 24 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر اپنی بیٹنگ شروع کی تو اسے جلد ہی پہلے فواد عالم اور پھر اسد شفیق کی صورت میں بڑا نقصان اٹھانا پڑا۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمس اینڈرسن نے پاکستان کے چاروں بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جس میں شان مسعود(4 رنز)، عابد علی(ایک رن)، بابر اعظم(11 رنز) اور اسعد شفیق(5 رنز) کے وکٹ شامل ہیں۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی، فواد عالم اور یاسر شاہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ اور اسعد شفیق کے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ پہلا ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز میں 0-1 سے آگے ہے جبکہ دوسرا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.