ETV Bharat / sports

انگلینڈ کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شرمناک شکست

author img

By

Published : Jul 3, 2019, 11:12 PM IST

عالمی کپ 2019 کی میزبان انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 119 رنز سے شکست دے سیمی فائنل میں اپنی مقام یقینی کر لیا ہے۔

انگلینڈ کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شرمناک شکست

انگلینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں نے نقصان پر 305 رنز بنائے تھے۔

ایسے گرے کہ اٹھ نا سکے
ایسے گرے کہ اٹھ نا سکے

ہدف کا تعاقب کرنے اتری نیوزی لینڈ ٹیم کے حوصلے شروعات سے پست نظر آئے اور وقفہ وقفہ سے اس کے وکٹ گرتے رہے اور پوری ٹیم 186 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

پوائنٹس ٹیبل
پوائنٹس ٹیبل

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لاتھم نے سب سے زیادہ 57 رنز بنائے جبکہ رواں عالمی کپ میں بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرنے والے کیوی کپتان کین ولیمسن اس میچ میں 27 رنز ہی بنا سکے، اس کے علاوہ راس ٹیلر نے 28 رنز بنائے۔

مارک ووڈ نے تین وکٹیں حاصل کیں
مارک ووڈ نے تین وکٹیں حاصل کیں

انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے شاندار گیندبازی کی اور 3 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کرس ووکس، جوفرا آرچر، لیام پلنکٹ، عادل راشد اور بین اسٹوکس نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری انگلینڈ کی شروعات گزشتہ میچ کی طرح اس میچ میں بھی شاندار رہی اور سلامی بلے بازوں جانی بیرسٹو اور جیسن رائے نے پہلے وکٹ کے لیے 123 رنز جوڑے۔

جانی بیرسٹو نے سنچری بنائی
جانی بیرسٹو نے سنچری بنائی

جیسن رائے 60 رنز کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے انہیں جیمس نیشام نے مچل سینٹنر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا۔

اس کے بعد جو روٹ اور جوس بٹلر جلدی آؤٹ ہو گئے جبکہ ایون مورگن نے اننگ سنبھالی اور 42 رنز بنائے جبکہ اس سے قبل بیرسٹو نے رواں عالمی کپ میں لگاتار دوسری سنچری مکمل کی، انہوں نے 99 گیندوں میں 106 رنز بنائے۔

بیرسٹو نے گزشتہ میچ میں بھارت کے خلاف بھی سنچری بنائی تھی۔

اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز قابل ذکر اسکور نہیں بنا سکا۔

نیوزی لینڈ کی جانب ٹرینٹ بولٹ، میٹ ہینری اور جیمس نیشام نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ مشیل سینٹنر اور ٹم ساؤتھی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.