ETV Bharat / sports

پاکستانی ٹیم میں کورونا کا ایک اور معاملہ - پاکستان کرکٹ بورڈ

نیوزی لینڈ کے دورہ پر گئی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تین اراکین کے کورونا وائرس سے متاثر ملنے کے بعد مزید ایک رکن کو اس انفیکشن سے متاثر پایا گیا جس سے ٹیم میں متاثرہ کھلاڑیوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔

Pakistan Cricketers
Pakistan Cricketers
author img

By

Published : Dec 2, 2020, 7:41 PM IST

گزشتہ روز پاکستانی ٹیم کے مزید تین ارکان کی جانچ کی گئی جن میں سے ایک کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے اور بقیہ دو کی رپورٹ آنا باقی ہے۔ پاکستانی ٹیم کے 46 اراکین کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔

نیوزی لینڈ کی وزارت صحت نے کہا کہ 'پاکستانی ٹیم کے تین اراکین کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی کل جانچ کی گئی تھی جن میں سے ایک رکن مثبت پایا گیا ہے۔

وزارت نے کہا کہ 'ٹیم کو تب تک ٹریننگ کی اجازت نہیں ہے جب تک کنٹربری ڈی ایچ بی ہیلتھ میڈیکل افسر یہ اطمینان نہیں کرلیتے کہ کسی بھی تربیتی سرگرمی کے دوران اراکین سے کورونا وائرس کے پھیلنے کی امید نہیں ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 18 دسمبر سے تین ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ہونی ہے۔ اس کے لیے پاکستان کی ٹیم کوارنٹین ہے لیکن اس کے کچھ اراکین نے پہلے دن ہی کوارنٹین ضابطوں کی خلاف ورزی کی تھی جس کے بعد نیوزی لینڈ کی وزارت صحت نے اسے آخری وارننگ دی تھی۔

نیوزی لینڈ کے ہیلتھ ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر ایشلے بلوم فیلڈ نے کوارنٹین پروٹوکول توڑنے پر پاکستان ٹیم پر سخت تنقید بھی کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ٹیم کے اراکین کو اپنے اپنے کمرے میں رہنا تھا لیکن کچھ اراکین نے اس کی خلاف ورزی کی اور ایک ساتھ میں رہے، کھانا بانٹا اور ماسک بھی نہیں پہنا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی بیان جاری کرکے کہا کہ جمعرات کو ٹیم کے اراکین کی کورونا سے متاثر ہونے کی جانچ کی جائے گی اور اگر جانچ رپورٹ میں نگیٹیو ملتے ہیں تو وہ اپنی باقی ٹیم کے ساتھ آئسولیشن کے وقت کے دوران مشق کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.