ETV Bharat / sports

احسان مانی آئی سی سی کمیٹی کے سربراہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کو 17 برسوں کے بعد ایک بار پھر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کا مالیاتی اور اقتصادی امور کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

احسان مانی
author img

By

Published : Jul 25, 2019, 10:53 AM IST

گزشتہ ہفتے آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں احسان مانی کی تقرری کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

پی سی بی کے مطابق فائناشیل اینڈ کمرشیل کمیٹی آئی سی سی کی سب سے بااثر کمیٹی ہے جس کی ذمہ داری مالی اور تجارتی معاملوں میں تعاون کرنا ہوتا ہے۔

پیشے سے اکاؤنٹنٹ احسان مانی 17 برسوں کے بعد دوبارہ اس عہدے پر مقرر کئے گئے ہیں، وہ آئی سی سی کی ایف اینڈ سی اے کمیٹی کے پہلے صدر بھی ہیں جنہیں اس عہدے پر 1996 میں مقرر کیا گیا تھا اور 2002 تک اس عہدے پر رہے تھے۔

احسان مانی کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی میں اندرا نوئی بطور آزاد ڈائریکٹر شرکت کریں گی جبکہ امیتابھ چودھری (بی سی سی آئی)، کرس نینزنی (کرکٹ ساؤتھ افریقہ) عمران خواجہ (نائب چیئرمین آئی سی سی)، ایرل ایڈنگز ( کرکٹ آسٹریلیا) اور کولن گریوز (انگلینڈ کرکٹ بورڈ) بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر منو ساہنی اس کمیٹی کے رکن ہیں۔

پی سی بی چیئرمین نے اپنی تقرری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا میں آئی سی سی چیئرمین کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس عہدے کے لیے مجھ پر اعتماد ظاہر کیا ہے، میں منو ساہنی اور ان کی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے سلسلے میں کافی پرجوش ہوں۔

واضح رہے کہ احسان مانی کو آئی سی سی کی آڈٹ کمیٹی میں بھی شامل کیا گیا ہے جس کے صدر بھارت کے یووراج نارائن ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.