ETV Bharat / sports

آئی پی ایل کو موخر کرنے کا حکومت کا بی سی سی آئی کو مشورہ - کورونا وائرس

انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کے تیرھویں ایڈیشن کا آغاز 29 مارچ سے شروع ہونے والا ہے لیکن اس تعلق سے حکومت نے بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ ( بی سی سی آئی) کو مشورہ دیا ہے کہ رواں برس کورونا وائرس کے پیش نظر آئی پی ایل مقابلے منعقد نہ کرائے جائیں۔

وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری دمو روی
وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری دمو روی
author img

By

Published : Mar 13, 2020, 10:07 AM IST

وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری دمو روی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بی سی سی آئی کے منتظمین پر منحصر ہے کہ اگر وہ چاہیں تو مقابلے منعقد کراسکتے ہیں اور اگر چاہیں تو نہیں بھی، انھیں ہمارا یہ مشورہ ہے کہ موجودہ وقت میں میچز کو موخر کردیا جائے لیکن اگر وہ آئی پی ایل مقابلے کراتے ہیں تو یہ بی سی سی آئی کا اپنا فیصلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ عالمی صحت ادارہ (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کو عالمی وبأ قرار دے دیا ہے اور اسی کے تحت مرکزی حکومت نے بھی احتیاطی طور پر 15 اپریل تک کے لیے تمام ممالک کے ویزا منسوخ کردیے ہیں۔

انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کے تیرھویں ایڈیشن کا آغاز 29 مارچ سے ہونے والا ہے اور ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ممبئی انڈین اور چینئی سپر کنگز کے درمیان پہلا مقابلہ کھیلا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق آئی پی ایل کی گورننگ کاؤنسل کا کہنا ہے کہ ویزا پر پابندی کی وجہ سے غیر ملکی کھلاڑی آئی پی ایل مقابلوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.