ETV Bharat / sports

کارتک نے غیر مشروط معافی مانگی

بھارتی ٹیم کے کھلاڑی اور آئی پی ایل کی فرنچائز کولکاتا نائٹ رائڈرز کے کپتان دنیش کارتک نے بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ سے کیریبین پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران ترینباگو نائٹ رائڈرز ٹیم کے ڈریسنگ روم میں داخلے سے متعلق غیر مشروط معافی مانگی ہے۔

دنیش کارتک
author img

By

Published : Sep 8, 2019, 10:24 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 10:31 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کیریبیئن پریمیئر لیگ کے دوران ترینباگو نائٹ رائیڈرز کے ڈریسنگ روم میں نظر آئے تھے جس کے بعد بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے کارتک کے خلاف وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا تھا

بی سی سی آئی نے دنیش کارتک کے خلاف قومی معاہدہ توڑنے کے معاملے میں وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا تھا۔

بی سی سی آئی کے معاہدے کے مطابق کوئی بھی بھارتی کھلاڑی بورڈ سے این او سی کے بغیر آئی پی ایل کے علاوہ کسی بھی قسم کی لیگ میں نہیں کھیل سکتا۔

بی سی سی آئی نے کارتک کو نوٹس بھیج کر صورتحال کی وضاحت کرنے کی بات کہی تھی۔

دنیش کارتک نے بی سی سی آئی کے نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تھا کہ وہ کولکاتا نائٹ رائڈرز (کے کے آر) کے چیف کوچ برینڈن میک کولم کی دعوت پر وہاں گئے تھے۔

کارتک نے ای میل بھیج کر کہا کہ 'میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے ترینباگو نائٹ رائڈرز (ٹی كے آر) کا حصہ نہیں ہوں بلکہ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز(کے کے آر) کے چیف کوچ برینڈن میک کولم کی دعوت پر گیا تھا جو ترینباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی كے آر) کے بھی چیف کوچ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میک کولم کا خیال تھا کہ میرا وہاں جانا بطور کے کے آر کپتان کی حیثیت سے میرے لیے فائدہ مند ہو گا۔

کارتک نے بی سی سی آئی کو خط بھیج کر کہا کہ میں بی سی سی آئی سے ان کی اجازت کے بغیر وہاں جانے کے لیے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔

واضح رہے کہ کارتک یکم سے 9 ستمبر تک ویسٹ انڈیز میں موجود تھے اور اس دوران ٹی كے آر نے تین مقابلے کھیلے تھے، اگرچہ بی سی سی آئی کی طرف سے وجہ بتاو نوٹس جاری ہونے کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ ٹی كے آر ڈریسنگ روم میں نہیں بیٹھے تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 10:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.