سری لنکا کے کپتان دمتھ كرونارتنے اپنی قومی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی کی ون ڈے اور ٹیسٹ رینکنگ میں نمایاں مقام دلانے کے خواہشمند ہیں
كرونارتنے نے کہا کہ رینکنگ کافی اہم ہے۔مجھے لگتا ہے کہ سری لنکا کو ون ڈے اور ٹیسٹ دونوں میں ٹاپ 4 میں ہونا چاہئے۔اس کا بالآخر یہ مطلب ہوگا کہ آپ کم از کم سیمی فائنل میں ہیں اور حتمی ہدف پر پہنچنے سے صرف دو قدم دور ہیں۔
اس کے بعد ہو سکتا ہے کہ آپ بہتر کریں اور ورلڈ کپ فاتح بن جائیں ۔سری لنکا حالیہ درجہ بندی میں ٹیسٹ میں پانچویں اور ون ڈے میں آٹھویں نبر پر ہے۔
32 سالہ كرونارتنے حالیہ وقت میں ٹیسٹ کرکٹ کے سب سے زیادہ کامیاب اوپنرز میں سے ایک ہیں۔انہوں نے سال 2018 کے آغاز سے 40.96 کے اوسط سے 1،352 رنز بنائے ہیں۔اس دوران سلامی بلے بازوں میں صرف ٹام لاتھم نے ہی ان سے بہتر کارکردگی کی ہے۔
كرونارتنے نے 66 ٹیسٹ میچوں میں نو سنچری اور 24 نصف سنچری لگائی ہیں۔