ETV Bharat / sports

ایم ایس دھونی نے مودی کا شکریہ ادا کیا

وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو خط لکھ کر ان کی تعریف کی ہے جس پر دھونی نے مودی کا شکریہ ادا کیا

دھونی
دھونی
author img

By

Published : Aug 20, 2020, 10:26 PM IST

بھارتی کرکٹ کے کامیاب ترین کپتانوں میں سے ایک دھونی نے 15 اگست کی شام (7.29 بجے) انٹرنیشنل کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کیا۔

وزیراعظم نے دو صفحے کے خط میں دھونی کو ایک پرجوش پیغام دیا اور بھارتی کرکٹ میں ان کے تعاون کو سراہا۔ سابق کپتان نے اس خط پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

نریندر مودی نے نہ صرف دھونی کی کرکٹ کے میدان میں ان کی کامیابیوں کی تعریف کی بلکہ انہوں نے بھارت اور دنیا میں کھیلوں کے لئے جو کچھ کیا اس کی بھی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے اپنے انداز میں ویڈیو جاری کرکے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا جو ملک بھر میں زبردست موضوع بحث بن گیا۔ اگرچہ اس سے 130 کروڑ بھارتیوں کو مایوس ہوئی تھی لیکن آپ نے کرکٹ کے لئے جو کچھ کیا اس کے لئے آپ کے دل سے مشکور ہیں۔

دھونی نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور ٹویٹ کیا کہ فنکاروں، سپاہیوں اور کھلاڑیوں ... تعریف کے لیے کیا یادگار لفظ ہیں جو ظاہر کرتا ہے کہ آپ کی محنت اور قربانی کو دیکھا اور سراہا گیا ہے۔ شکریہ وزیر آعظم آپ کی تعریف اور نیک خواہشات کے لئے۔

بھارت کو دو ورلڈ کپ(یک روزہ اور ٹی 20)، چمپئنز ٹرافی اور اپنی کپتانی میں ٹیسٹ رینکنگ میں ٹیم کو پہلے نمبر پر پہچانے والے دھونی نے 15 اگست کو ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور اپنی بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.