کلدیپ نے ستمبر 2017 میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں مسلسل تین گیندوں پر میتھیو ویڈ ، ایشٹن ایگر اور پیٹ کمنز کو آؤٹ کر کے ون ڈے میں اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کے ساتھ ہی بھارت کی فتح کو یقینی بنایا تھا۔
بھارت کے لیے اب تک 60 ون ڈے میچوں میں 104 وکٹیں لینے والے کلدیپ نے کہا کہ سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ان سے ہیٹ ٹرک لینے کے لیے بال اسٹمپ ٹو اسٹمپ رکھنے کے لیے کہا تھا۔
انہوں نے اپنی آئی پی ایل ٹیم کی ویب سائٹ پر کہا ، "میں نے ویراٹ بھائی سے بات کی اور ان سے پوچھا کہ کیا میں دوسرے سرے سے گیندبازی کر سکتا ہوں۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ چہل کا اسپیل ختم ہونے کے بعد میں اس سرے سے گیندبازی کر سکتا ہوں۔ میں نے بہت اچھی لئے پکڑ لی اور اسپاٹ میں گیندبازی شروع کر دی۔ "
کلدیپ نے مزید کہا کہ ہیٹ ٹرک والی گیند پر میں نے گلی میں فلڈر کھڑے کیے تھے۔ خوش قسمتی سے میں نے اچھی گیندبازی کی اور گیند نے بلے کا کنارا لے لیا اور پھر میں نے ایڈن گارڈن میں ہیٹ ٹرک لینے کا کارنامہ کر دکھایا۔ یہ میری زندگی کا سب سے بہترین لمحہ تھا۔
کلدیپ کے نام ون ڈے میں دو بار ہیٹ ٹرک لینے کا ریکارڈ درج ہے۔ انہوں نے دسمبر 2019 میں بھی ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے یک روزہ میچ میں ہیٹ ٹرک لی تھی۔ وہ یک روزہ میچوں میں دو بار ہیٹ ٹرک لینے والے پہلے بھارتی گیندباز ہیں۔