ETV Bharat / sports

آئی پی ایل میں 200 میچ کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بنے دھونی - 200ویں میچ میں ٹاس جیتے دھونی

چنئی سپرکنگس کے کپتان مہندر سنگھ دھونی آئی پی ایل میں اپنے 200 ویں میچ میں اٹھائیس رن ہی بنا سکے اور ان کی ٹیم نے پیر کو راجستھان رائلس کے خلاف مقابلے میں بیس اوور میں پانچ وکٹ پر 125 رن ہی بناسکی۔

Dhoni became the first player to play 200 matches in the IPL
آئی پی ایل میں 200 میچ کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بنے دھونی
author img

By

Published : Oct 19, 2020, 10:14 PM IST

دھونی نے اپنے 200 ویں میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ چنئی کی بلے بازی اس مقابلے میں مایوس کن رہی۔ آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کو چھوڑ کردیگر کوئی بلے باز واضح کارکردگی کامظاہرہ نہیں کرسکا۔ جڈیجہ نے تیس گیندوں میں چارچوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 35 رن بنائے۔
کپتان دھونی نے اپنے ریکارڈ میچ میں 28 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 28 رن بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔دھونی کا آئی پی ایل میں یہ 200 واں میچ تھا اور یہ کامیابی حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بنے۔ انہوں نے اپنی اننگ کے دوران چنئی کی طرف سے کھیلتے ہوئے 4000 رن بھی پورے کئے لیکن اپنی پوری اننگ کے دوران وہ جدوجہد کرتے نظر آئے۔ ان کی اننگ کا خاتمہ رن آؤٹ کے ساتھ ہوا۔
سلامی بلے باز سیم کرن نے 25 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 22 رن بنائے۔ انہوں نے چنئی کی اننگ کا اکلوتا چھکا لگایا۔ شین واٹسن آٹھ، فاف ڈو پولسس دس اور انباٹی رائیڈو تیرہ رن بناکر آؤٹ ہوئے۔
چار وکٹ 56 رن پر گرجانے کے بعددھونی اور جڈیجہ نے پانچویں وکٹ کے لئے اکیاون رن جوڑے لیکن اس شراکت داری کے دوران رن کی رفتار تیز نہیں کرپائے۔ کیدار جادھو سات گیندوں پر چار رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
راجستھان کے گیندبازوں نے بہترین مظاہرہ کیا اور چنئی کو مسلسل دباؤ میں رکھا۔ جوفرا آرچر نے بیس رن پر ایک وکٹ، کارتک تیاگی نے پینتیس رن پر ایک وکٹ، شریس گوپال نے چودہ رن پر ایک وکٹ اور راہل تیوتیا نے اٹھارہ رن پر ایک وکٹ لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.