بھارت نے بنگلہ دیش کو 95 رن سے شکست دیکر یہ اشارہ دیا کہ وہ عالمی کپ کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
بھارتی ٹیم نے پچاس اوورز میں سات وکٹ پر 359 رن کا ہمالیائی اسکور بنایا اور بنگلہ دیش کو 49.3 اوور میں 264 رن پر سمیٹ کر جیت اپنے نام کرلی۔
اس کے ساتھ نیوزی لینڈ کے ساتھ پچھلے پریکٹس میچ میں ملی شکست کو پیچھے چھوڑ دیا۔
بھارت کے پاس اب پانچ جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے پہلے مقابلے کی تیاری کے لیے کافی وقت رہے گا۔