ETV Bharat / sports

بھارت بنگلہ دیش سریز: میچ پر آلودگی کا کوئی اثر نہیں پڑے گا - بھارت بنگلہ دیش سریز

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی-20 میچ 3 نومبر کو دہلی میں کھیلا جائے گا لیکن دیوالی کے بعد شہر کی فضائی آلودگی میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ اس پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ اس میچ پر آلودگی کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال
author img

By

Published : Oct 29, 2019, 2:50 PM IST

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے امید ظاہر کی ہے کہ آلودگی سے بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 نومبر کو کھیلے جانے والا ٹی-20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

دہلی میں آلودگی کی سطح تشویش کا باعث بن گئی ہے۔ دیپاولی کے ایک دن بعد پیر کے روز موسم میں ہوا کا معیار پہلی مرتبہ شدید سطح پر پہنچ گیا۔

کجریوال نے دہلی سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا "مجھے امید ہے کہ کرکٹ کی راہ میں آلودگی نہیں آئے گی۔ ہم آلودگی کو کم کرنے کے لیے 4 نومبر سے طاق اور جفت کی اسکیم بھی نافذ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ دسمبر 2017 میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کو اسی گراؤنڈ میں آلودگی کی بڑھتی سطح کی وجہ سے کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اس وقت یہ گراؤنڈ فیروزشاہ کوٹلہ کے نام سے جانا جاتا تھا۔

سری لنکن کھلاڑی بھی آلودگی سے بچاؤ کے ماسک پہنے باہر آئے، لیکن اس کے باوجود کچھ کھلاڑی بیمار ہوگئے۔

بی سی سی آئی کے ایک سینئر عہدیدار نے گذشتہ ہفتے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہم نے دیوالی کے بعد دہلی میں ہوا کی آلودگی پر نوٹس لیا ہے لیکن ہمارے پاس میچ میں ایک ہفتہ کا وقت ہے لہذا ہم امید کرتے ہیں کہ کھلاڑیوں کو صحت سے متعلق کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.