ڈی ویلیئرس نے کہا کہ وہ سابق کپتان گریم اسمتھ، کوچ مارک باؤچر اور جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان فاف ڈو پلیسس سے ٹی 20 کرکٹ میں واپسی کے لیے بات کی ہے۔
جنوبی افریقہ کے جارحانہ بلے باز اے بی ڈی ویلیئرس نے کہا کہ وہ ٹی 20 بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کرنا چاہتے ہیں، 35 سالہ ڈی ویلیئرس نے بگ بیش لیگ میں قدم رکھا ہے جہاں انہوں نے برسبین ہیٹ کے لیے کھیلتے ہوئے 40 رنز بنائے۔
ڈی ویلیئرس نے کہا کہ 'ابھی بہت کچھ ہونے کی ضرورت ہے اور میں اس میں واپسی کرنا پسند کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے ڈائیریکٹر گریم اسمتھ، کوچ مارک باؤچر اور قومی ٹیم کے کپتان فاف ڈو پلیسس سے ٹی 20 میچ میں واپسی کی بات کی ہے، اے بی نے کہا کہ ابھی بہت کچھ ہو سکتا ہے اور میں فارم میں ہوں اور امید کر رہا ہوں کہ سب کچھ ٹھیک ہوگا۔
ڈی ویلیئرس نے اس دوران سابق وکٹ کیپر مارک باؤچر، سابق آل راؤنڈر جیکس کیلس اور سابق کپتان گریم اسمتھ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 'یقیناً یہ سب بہت اچھے کھلاڑی ہیں اور میرے بہت اچھے دوست بھی ہیں نیز ان کے ساتھ میں نے 10 برسوں تک کرکٹ کھیلی ہے اور ہم سب مل کر اب بھی بہت کچھ کر سکتے ہیں، مجھے امید ہے کہ میں جلد ہی ٹیم میں شامل ہو جاؤں گا۔