ETV Bharat / sports

رجت شرما کا استعفی نامنظور

معروف صحافی رجت شرما نے گزشتہ روز دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر کے عہدے سے استعفی دیا تھا لیکن لوک پال نے اسے نامنظور کر دیا۔

رجت شرما کا استعفی نامنظور
author img

By

Published : Nov 18, 2019, 4:45 PM IST

رجت شرما نے دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر کے عہدے سے استعفی دیا تھا لیکن لوک پال نے کہا کہ وہ(رجت شرما) ڈی ڈی سی اے کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

لوک پال سابق جج بدر احمد نے ملک کے نامور صحافی رجت کا استعفی فی الحال موخر کر دیا ہے اور حکم دیا ہے کہ وہ ڈی ڈی سی اے عہدے پر برقرار رہتے ہوئے اپنی خدمات انجام دیں گے۔

لوک پال رجت شرما کا استعفی نامنظور کرتے ہوئے کہا کہ صدر کے اختیارات واپس لانے کے لیے منظور شدہ تجاویز عمل نہیں کیا جا رہا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

واضح رہے کہ گزشتہ روز رجت شرما نے گزشتہ روز ڈی ڈی سی اے کے صدر کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

رجت شرما کے استعفی کے کچھ گھنٹوں کے بعد ڈی ڈی سی اے کے سی ای او روی چوپڑا اور کرکٹ صلاح کار کمیٹی کے دو ارکان سنیل والسن اور یشپال شرما نے بھی اپنے عہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

پیشے سے صحافی رجت شرما نے استعفی دینے کے بعد اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا تھا کہ 'پیارے اراکین، جب سے آپ نے مجھے ڈی ڈی سی اے کا صدر منتخب کیا ہے، میں وقتاً فوقتاً آپ کو اپنے کام کے بارے میں معلومات فراہم کرتا رہا ہوں، میں نے ڈی ڈی سی اے کو بہتر بنانے کے لیے پیشہ ورانہ اور شفاف قدم اٹھائے ہیں، اس سے آپ کو واقف کرایا، آپ سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کی جانکاری دی۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

انہوں نے مزید کہا تھا کہ 'یہاں کام کرنا آسان نہیں تھا لیکن آپ کے یقین نے مجھے طاقت دی، میں نے ڈی ڈی سی اے کے صدر کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنا استعفی اعلی کونسل کو بھیج دیا ہے، آپ نے جو محبت اور احترام مجھے دیا ہے اس کے لیے آپ کا شکریہ۔'

سینئر صحافی رجت شرما جولائی 2018 میں ڈی ڈی سی اے کے صدر منتخب ہوئے تھے۔

رجت شرما نے اپنے استعفی نامے میں کہا کہ 'میں نے اپنی مدت کار کے دوران بہت سی مشکلات اور تنازعات کا سامنا کیا لیکن پھر بھی میں نے اپنا فرائض نبھانے کی پوری کوشش کی، لیکن میں صرف ایک مقصد کے ساتھ کام کرتا رہا کہ ارکان سے کئے گئے سبھی وعدوں كو پورا کیا جائے اور کھیل کی ترقی ہمیشہ سے میری ترحیجات میں شامل رہی۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

انہوں نے مزید لکھا کہ ڈی ڈی سی اے میں کام کرنے میں کافی دباؤ اور تنازعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ہر کوئی آپ کو كھینچنے کی کوشش میں لگا رہتا ہے۔

رجت شرما نے لکھا تھا کہ 'کرکٹ کا یہ ادارہ دباؤ اور تنازعات سے بھرا ہوا ہے اور لوگوں کا ذاتی مفاد، کرکٹ کے مفادات کے خلاف ہے، میرے لیے ڈی ڈی سی اے میں اپنے اصولوں شفافیت، ایمانداری اور سچائی کے ساتھ کام کرنا ممکن نہیں ہے اور جس سے سمجھوتہ کرنا میرے لیے ممکن نہیں۔

واضح رہے کہ سینیئر صحافی رجت شرما کی ڈی ڈی سی اے میں صدر کے طور پر تقرری کی کئی سابق کرکٹرز نے مخالفت کی تھی، وہیں ان کے کام کرنے کے طریقوں پر بھی گزشتہ کافی عرصے سے سوال اٹھ رہے تھے جس میں رجت شرما پر کرکٹ ادارے کو اپنے نوئیڈا واقع نیوز چینل سے ہی چلانے کے الزام لگے تھے۔

حال ہی میں سید مشتاق علی ٹرافی میں دہلی کی ٹیم کی ناقص کارکردگی اور جموں و کشمیر جیسی کم تجربہ کار ٹیم سے ملی مایوس کن شکست کے بعد بھی ڈی ڈی سی اے کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.