ETV Bharat / sports

آسٹریلیا اور بھارت کے مابین ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ؟

بھارتی کرکٹ ٹیم سنہ 2021 میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گی جہاں میزبان ٹیم آسٹریلیا اور دنیا کی موجودہ نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بھارت سے دو ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنا چاہتی ہے۔

آسٹریلیا اور بھارت کے مابین ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ؟
آسٹریلیا اور بھارت کے مابین ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ؟
author img

By

Published : Dec 5, 2019, 11:00 PM IST

بھارت نے حال ہی میں کولکاتا کے تاریخی میدان ایڈن گارڈن میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلا تھا اور اسے اننگز سے جیت حاصل ہوئی تھی۔

جبکہ آسٹریلیا نے بھی پاکستان سے اپنا حالیہ ڈے نائٹ ٹیسٹ اننگز سے جیتا تھا، آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں بھارت 360 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور آسٹریليا 176 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

اگر آسٹریلیا کا یہ منصوبہ کامیاب ہوجاتا ہے تو یہ ایسی پہلی سیریز ہوگی جس میں ایک سے زیادہ ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ ہوں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کے صدر ارل ایڈنگس کی قیادت میں سی اے کی ایک ٹیم بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے نئے عہدیداروں سے جنوری میں محدود اوورز کی سیریز کے وقت ملاقات کرے گی تا کہ سیریز میں دو ڈے نائٹ ٹیسٹ میچز کے امکانات تلاش کئے جاسکیں۔

اگرچہ اس معاملے میں ابھی بات چیت شروع نہیں ہوئی ہے لیکن آسٹریلیا اس بات کے لیے کوشاں ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ ایک سیریز میں دو ڈے نائٹ ٹیسٹ میچز کھیلے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.