کولکاتا کے ایڈن گارڈن میں کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ میچ کے پہلے دن بنگلہ دیش کے کپتان مومن الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔
بنگلہ دیش کی شروعات مایوس کن رہی اور 15 رنوں کے مجموعی اسکور پر امرالقیس چاررن بنا کر ایشانت شرما کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔اس کے بعد کپتان مومن الحق کو امیش یادو نے روہت شرما کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔
اس کے بعد امیش یادو نے محمد میتھن کو کلین بولڈ کرکے بنگلہ دیش کو زوردار جھٹکا دیا ۔
محمد سمیع نے شاندار بالنگ کر تے ہوئے تجربہ کار بلے باز اور وکٹ کیپر مشفق الرحیم کو کھاتے کھولے بغیر پویلین کی راہ دکھائی ۔
ایشانت شرمانے محمداللہ کو چھ رنوں کے انفرادی اسکور پر وکٹ کیپر ردھیمان ساہا کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا۔لیٹن داس 24 رن بنا کر ریٹائرہارٹ ہوئے۔
آخری اطلاع موصول ہونے تک بنگلہ دیش نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 77 رن بناکر بحران میں مبتلا ہے۔
بھارت کی جانب سے امیش یادوکو تین،ایشانت شتما کودواجبکہ محمد سمیع کو ایک وکٹ ملا۔
اس سے قبل تاریخی ٹسٹ میچ کی شروعات سے قبل وزیراعلیٰ مغربین بنگال ممتابنرجی اور بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیون سے ملاقات کی۔
واضح رہے کہ ایڈن گارڈن میں کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ میچ کے پہلے دن وزیراعلیٰ مغربی بنگال ممتابنرجی،بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سمیت کئی عظیم شخصیات موجودتھیں۔