ETV Bharat / sports

بنگلہ دیشی ٹیم 106 پرسمٹی

author img

By

Published : Nov 22, 2019, 4:48 PM IST

ایڈن گارڈن میں کھیلے جارہے بھارتی کرکٹ کی تاریخ کے پہلے ڈے نائٹ ٹسٹ میچ کے پہلے دن بھارتی گیندبازوں کے سامنے مہمان ٹیم بنگلہ دیش تاس کے پتوں کی بکھیرگئی ۔بنگلہ دیش کی پہلی اننگز 106رنوں پر سمٹ گئی ۔

بنگلہ دیشی ٹیم105 پرسمٹی

کولکاتا کے ایڈن گارڈن میں کھیلے جارہے بھارت کے خلاف پہلے ڈے نائٹ ٹسٹ میچ کے پہلے دن بنگلہ دیش کے کپتان مومن الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

بنگلہ دیش کی شروعات مایوس کن رہی اور 15 رنوں کے مجموعی اسکور پر امرالقیس چاررن بنا کر ایشانت شرما کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گیے۔اس کے بعد کپتان مومن الحق کو امیش یادو نے روہت شرما کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا۔

اس کے بعد امیش یادو نے محمد میتھن کو کلین بولڈ کرکے بنگلہ دیش کو زوردار جھٹکا دیا ۔

محمد سمیع نے شاندار بالنگ کر تے ہوئے تجربہ کار بلے باز اور وکٹ کیپر مشفق الرحیم کو کھاتے کھولے بغیر پویلین کی راہ دکھائی ۔

ایشانت شرمانے محمداللہ کو چھ رنوں کے انفرادی اسکور پر وکٹ کیپر ردھیمان ساہا کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا۔لیٹن داس 24 رن بنا کر ریٹائرہارٹ ہوئے۔

آخری اطلاع موصول ہونے تک کھانے کے وقفے کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم زیادہ دیرتک وکٹ پر ٹک نہیں سکی اور30.3اوورزمیں 106 رن بناکرآل آوٹ ہوگئی ۔

بھارت کی جانب سے ایشانت شرمانے 22 رن دے کر پانچ وکٹ حاصل کرکے سب سے کامیاب گیندبازثابت ہوئے۔اس کے علاوہ امیش یادوکو تین محمد سمیع کو دووکٹ ملا۔

بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں بغیرکسی نقصان کے 13 رن بنالئے ہیں۔ مینک اگروال اور روہت شرما نے اننگز کی شروعات کی۔

اس سے قبل تاریخی ٹسٹ میچ کی شروعات سے قبل وزیراعلیٰ مغربین بنگال ممتابنرجی اور بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیون سے ملاقات کی۔

واضح رہے کہ ایڈن گارڈن میں کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ میچ کے پہلے دن وزیراعلیٰ مغربی بنگال ممتابنرجی،بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سمیت کئی عظیم شخصیات موجودتھیں۔

Intro:Body:

Bengal

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.