ETV Bharat / sports

ڈیوڈ وارنر پہلے ٹیسٹ سے باہر - آسٹریلیا کرکٹ ٹیم

بھارت کے خلاف حال ہی میں ختم ہوئی یک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں فیلڈنگ کے دوران ڈیوڈ وارنر زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں سیریز کے بقیہ میچ سے باہر ہونا پڑا تھا۔

david warner
david warner
author img

By

Published : Dec 9, 2020, 7:31 PM IST

آسٹریلیا کے سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر چوٹ کی وجہ سے ایڈیلیڈ میں 17 دسمبر سے بھارت کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ انہیں پوری فٹنس حاصل کرنے میں ابھی مزید 10 دنوں کا وقفہ درکار ہے جس کے بعد وہ 26 دسمبر سے میلبورن میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں واپسی کرسکتے ہیں۔

آسٹریلیا کے سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر
آسٹریلیا کے سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر

وارنر فی الحال خصوصی علاج کے لیے سڈنی میں رہیں گے جبکہ ٹیم کے بقیہ کھلاڑی ایڈیلیڈ روانہ ہو جائیں گے۔

ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ 'میں تیزی سے صحتیاب ہورہا ہوں اور علاج کے لیے مجھے سڈنی میں ہی رکنا بہتر ہوگا۔ میں چوٹ سے کافی حد تک نجات حاصل کرچکا ہوں لیکن ٹیسٹ میچ میں اپنا 100 فیصدی دینے کے لیے ابھی بھی مجھے ذہنی طور پر خود کو تیار کرنا باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فِٹنس ثابت کرنے کے لیے مجھے وکٹوں کے بیچ دوڑ لگانا اور فیلڈنگ کرنا ہوگا۔ میں ابھی اپنی فِٹنس کے تعلق سے پوری طرح مطمئن نہیں ہوں اور مجھے مکمل طور پر صحت یاب ہونے میں ابھی مزید 10 دن لگیں گے۔

فیلڈنگ کے دوران ڈیوڈ وارنر زخمی
فیلڈنگ کے دوران ڈیوڈ وارنر زخمی

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کوچ جسٹِن لینگر کو وارنر کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ تک پوری طرح فٹ ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ وارنر جس مقام پر ہیں اس کے لیے انہوں نے کافی جدوجہد کی ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ میلبورن ٹیسٹ کے لیے پوری طرح فٹ رہیں گے۔

ڈیوڈ وارنر کی غیر موجودگی میں ول پکووسکی ان کی جگہ کے لیے دعویدار ہیں لیکن انہیں انڈیا اے کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ کے تیسرے دن کارتک تیاگی کی گیند ہیلمیٹ پر لگ گئی تھی۔ پکووسکی ہلکے کنکشن کے شکار ہوئے ہیں اور کنکشن سے نجات حاصل کرنے کی حالت میں ہی ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ڈیبیو کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.