ETV Bharat / sports

آر سی بی کے لیے بُری خبر، اسٹین ہوئے ٹیم سے الگ - آر سی بی

جنوبی افریقی تیز گیند باز ڈیل اسٹین کہا کہ کہ وہ آئندہ آئی پی ایل سیزن میں حصہ نہیں لیں گے، اسٹین سنہ 2008 سے آئی پی ایل کا حصہ ہیں۔

Dale Steyn
Dale Steyn
author img

By

Published : Jan 2, 2021, 4:57 PM IST

اگر آپ رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے پرستار(فین) ہیں تو آپ کے لیے بری خبر ہے۔ پچھلی دہائی کے سب سے خطرناک تیز گیند باز ڈیل اسٹین نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ آئی پی ایل سیزن میں آر سی بی ٹیم کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

ڈیل اسٹین سنہ 2008 سے آئی پی ایل کا حصہ ہیں اور انہوں نے آر سی بی کی جانب سے کھیل کر ہی اپنا آئی پی ایل کریئر شروع کیا تھا۔ اس کے بعد وہ گجرات لائنز، ڈیکن چارجرز اور سن رائزرس حیدرآباد کے لیے بھی کھیلے جبکہ وی ایک بار پھر سے رائل چیلینجرز بنگلور کا حصہ بن گئے ہیں۔

جنوفی افریقی کھلاڑی نے سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا کہ وہ آئندہ آئی پی ایل سیزن میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

اسٹین نے ٹویٹر پر لکھا کہ 'ایک چھوٹا سا پیغام لِکھ رہا ہوں تاکہ سب کو معلوم ہوسکے کہ میں اس سال کے آئی پی ایل میں آر سی بی کے لیے دستیاب نہیں رہوں گا۔ میں کسی دوسری ٹیم کے لیے کھیلنے کا ارادہ نہیں کر رہا ہوں بلکہ کچھ وقت آرام کرنا چاہتا ہوں۔ میری بات سمجھنے کے لئے آر سی بی کا شکریہ۔ میں ریٹائر نہیں ہو رہا ہوں۔

اس کے بعد ڈیل اسٹین تصدیق کی کہ وہ دوسری لیگ کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ ڈیل اسٹین نے آئی پی ایل میں 95 میچ کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 97 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کا اکانومی ریٹ 6.91 اور اوسط 25.85 ہے۔ 2020 میں انہوں نے آر سی بی کے لئے صرف تین میچ کھیلے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.