ویسٹ انڈیز کی ٹیم رواں ماہ 10 فروری کو بنگلہ دیش کے دورے پہنچے گی جہاں وہ ون ڈے اور ٹی۔20 سیریز کھیلے گی۔
ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم آئندہ رواں ماہ دس فروری کوسری لنکا کا دورہ کریگی۔
جہاں وہ سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔ اس کے علاوہ کالی آندھی دو ٹور میچز بھی کھیلے گی۔
ویسٹ انڈین ٹیم 10 فروری کو سری لنکا پہنچنے کے بعد میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔
ویسٹ انڈیز ٹیم ون ڈے سیریز سے قبل پہلا ٹور میچ 17 فروری جبکہ دوسرا ٹور میچ 20 فروری کو کھیلے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 22 فروری کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
دوسرا ون ڈے میچ 26 فروری کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ یکم مارچ کو پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔
اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 4 مارچ کو پالے کیلی میں کھیلا جائے گا ۔
جبکہ دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 6 مارچ کو پالے کیلی میں ہی شیڈول ہے۔ ویسٹ انڈیزکی ٹیم اپنے سری لنکا دورے کے لئے پرُجوش ہے اور ون ڈے اور ٹی20 سیریز جیتنے لئے پرُعزم ہے۔