ETV Bharat / sports

کولکاتا: نومبر کے آخری ہفتے میں کرکٹ مقابلوں کا آغاز ہوگا - کولکاتا کے میدان

کرکٹ ایسوسی ایش آف بنگال نے رواں ماہ کے آخری ہفتے میں کولکاتا کے میدان میں کرکٹ کی واپسی کا امکان جتایا ہے۔

کولکاتا: نومبر کے آخری ہفتے میں کرکٹ مقابلوں کا آغاز ہوگا

author img

By

Published : Nov 8, 2020, 10:06 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے میدانوں میں آٹھ مہینوں کے بعد کرکٹ کی واپسی کا امکان ہے۔ کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال نے کولکاتا کے میدانوں میں کرکٹ کی دوبارہ واپسی کے لئے تیاری شروع کر دی ہے۔

سی اے بی نے انڈین فٹبال ایسوسی ایشن(مغربی بنگال) سے اس کے لئے مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ کھیل کے دونوں ادارے کولکاتا میدان میں کھیل کی واپسی کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کولکاتا: نومبر کے آخری ہفتے میں کرکٹ مقابلوں کا آغاز ہوگا
کولکاتا: نومبر کے آخری ہفتے میں کرکٹ مقابلوں کا آغاز ہوگا

کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ابھیشک ڈالمیا کا کہنا ہے کہ 'سب کچھ منصوبے کے تحت چلتا رہا تو نومبر کے آخری ہفتے میں کرکٹ مقابلوں کا آغاز ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے لئے تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔ متعلقہ اداروں سے بات چیت کی جا رہی ہے۔'

سی اے بی کے صدر کے مطابق 'بی سی سی آئی سے اس سلسلے میں بات چیت کی جا رہی ہے۔'

کرکٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری سنہاسیش گنگولی کا کہنا ہے کہ 'کولکاتا کے میدانوں پر کرکٹ کی واپسی کو یقینی بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'چھ ٹیموں کے ساتھ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ذریعہ کولکاتا میں کرکٹ کی واپسی کو ممکن بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔'

جنرل سکریٹری کے مطابق 'انڈین فٹبال ایسوسی ایشن کے فورمولے کا استعمال کیا جائے گا۔'

انہوں نے کہا کہ 'کھلاڑیوں، ٹیم انتظامیہ اور امپائرز کو بائیو ببل میں رہنے کی سختی سے ہدایت دی حائے گی۔'

سی اے بی کے جنرل سکریٹری کا کہنا ہے کہ 'کھلاڑی اگر بائیو ببل میں رہیں گے تو تمام خطروں سے محفوظ رہیں گے۔'

واضح رہے کہ 'انڈین فٹبال ایسوسی ایشن نے کورونا وائرس کے باوجود آئی لیگ کوالیفائینگ راؤنڈ کا کامیابی سے انعقاد کر کے دوسرے کھیلوں کے انعقاد کی راہ ہموار کر دی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.