ETV Bharat / sports

سید مشتاق علی ٹرافی :بورڈ افسر کے بیان پر گواسکر کا رد عمل

سرکردہ بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر بی سی سی آئی کے ایک افسر کے اس بیان پر بھڑک گئے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ آئی پی ایل کو مشتاق علی ٹرافی کی طرح ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے، جس میں غیر ملکی کھلاڑی حصہ نہ لیں۔

سید مشتاق علی ٹرافی :بورڈ افسر کے بیان پر گواسکر کا رد عمل
سید مشتاق علی ٹرافی :بورڈ افسر کے بیان پر گواسکر کا رد عمل
author img

By

Published : Mar 20, 2020, 9:54 PM IST

کورونا وائرس کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا 13 واں ایڈیشن فی الحال 15 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ آئی پی ایل -13 کا آغاز 29 مارچ سے ہونا تھا لیکن اس وبا کے خطرے کو دیکھتے ہوئے 15 اپریل تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

سید مشتاق علی ٹرافی :بورڈ افسر کے بیان پر گواسکر کا رد عمل
سید مشتاق علی ٹرافی :بورڈ افسر کے بیان پر گواسکر کا رد عمل

اس دوران بی سی سی آئی کے ایک افسر نے کہا تھا کہ كووڈ -19 وبا کی وجہ سے آئی پی ایل میں غیر ملکی کرکٹرز کا حصہ لینا بہت مشکل نظر آ رہا هے۔
كیرير میں 125 ٹیسٹ اور 108 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے سنیل گواسکر نے ایک کالم میں لکھاکہ بی سی سی آئی افسر کا یہ مشورہ صحیح نہیں ہے علاوہ ازیں یہ اس کرکٹر کی بھی توہین ہے جن کے نام پر یہ ٹرافی کھیلی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل میں غیر ملکی کرکٹ کھلاڑیوں کی مبینہ عدم شمولیت کے تناظر میں بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے ایک افسر کا یہ مشورہ تھا کہ بی سی سی آئی کو یہ یقینی بنا نا ہوگا کہ آئی پی ایل کا معیار نہ گرے اور یہ غریبوں والا ٹورنامنٹ نہیں لگے، ہم اسے مشتاق علی ٹورنامنٹ جیسا نہیں بنانا چاہتے ہیں۔ گواسکر نے کہا کہ اگر یہ بیان صحیح ہے تو بہت غلط ہے۔ یہ اس کرکٹر کی بھی توہین ہے جن کے نام پر یہ ٹرافی کھیلی جاتی ہے۔

گواسکر نے کہا کہ آئی پی ایل 2020 کے التوا سے متعلق ممبئی مرر کی ایک رپورٹ میں شائع ہونے والا یہ تبصرہ عظیم ہندوستانی کرکٹر سید مشتاق علی کی انتہائی توہین ہے۔سید مشتاق علی ٹرافی سیزن کے دوران کھیلا جانے والا گھریلو ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ہے اور اسے 2019 میں منعقد کیا جانا تھا تا کہ تمام ریاستوں کے نوجوان کھلاڑیوں کو آئی پی ایل نیلامی سے قبل اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملے۔گواسکر نے اعتراف کیا کہ غیر ملکی ستاروں کی موجودگی نے آئی پی ایل میں چار چاند لگادئے ہیں لیکن ان کا اصرار ہے کہ سید مشتاق علی ٹورنامنٹ میں کم دلچسپی غیر ملکی کھلاڑیوں کی محض عدم موجودگی نہیں ہے۔یہ تبصرہ بی سی سی آئی کے ایک نامعلوم عہدیدار نے مبینہ طور پر ہندوستانی حکومت کی غیر ملکی شہریوں کے داخلے پر 15 اپریل تک پابندی عائد کرنے کے تناظر میں دریافت کرنے پر کیا تھا ۔گواسکر نے اس تبصرے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اول ، یہ اس عظیم کرکٹ کھلاڑی کی توہین ہے جس کے نام پر یہ ٹورنامنٹ منعقد کیا جاتا ہے اور دوئم یہ سوال اٹھتا ہے کہ اگر یہ اس طرح کا" غریب "ٹورنامنٹ ہے تو پھر کیوں ؟ یقینا یہ محض اس لئے غریب نہیں ہے کہ اس میں کوئی بین الاقوامی کھلاڑی موجود نہیں ہے ، بلکہ اس لئے بھی کہ اس میں ہندوستانی انٹرنیشنل کھلاڑی موجود نہیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.