ETV Bharat / sports

اسمتھ، کرکٹ جنوبی افریقہ کے ڈائریکٹر مقرر

جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم اسمتھ دو برس کے لئے کرکٹ جنوبی افریقہ (سی ایس اے) کے ڈائریکٹر مقرر کیے گئے ہیں۔

Cricket South Africa appoint Graeme Smith as full-time director
فائل فوٹو
author img

By

Published : Apr 17, 2020, 9:39 PM IST

Updated : Apr 18, 2020, 11:38 AM IST

اسمتھ کو گزشتہ برس دسمبر میں عبوری ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا لیکن اب انہیں مستقل طور پر ڈائریکٹر بنایا گیا ہے۔ان کی مدت کار 31 مارچ 2022 تک رہے گی۔ انہوں نے آئی پی ایل میں کمنٹری کرنے کی وجہ سے کچھ بریک لینا تھا لیکن آئی پی ایل کو ملتوی کئے جانے کی وجہ سے انہیں ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔

اسمتھ نے کہاکہ مجھے عبوری سے مستقل ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے جس سے میں اپنی منصوبہ بندی بہتر طریقے سے بنا پاؤں گا۔ بہت کام ہے جنہیں پورا کرنا ابھی باقی ہے۔بین الاقوامی سطح پر ہی نہیں بلکہ کئی سطح پر اس کو پورا کرنا ہے۔میں جنوبی افریقہ کرکٹ کو بین الاقوامی سطح پر دنیا کا بہتر بورڈ بنانے کا متمنی ہوں۔

سی ایس اے کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر جیکس فول اسمتھ کے کام سے بہت متاثر ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ اسمتھ نے جنوبی افریقہ کرکٹ کو بحران سے نکالا ہے۔

Last Updated : Apr 18, 2020, 11:38 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.