ETV Bharat / sports

گرین کیپ نیلام کریں گے وارن - آسٹریلیا کے عظیم اسپن بالر شین وارن

شین وارن اپنے ملک کے جنگلوں میں لگی شدید آگ سے متاثر لوگوں کی مدد کے لئے اپنی گرین کیپ نیلام کریں گے

گرین کیپ نیلام کریں گے وارن
گرین کیپ نیلام کریں گے وارن
author img

By

Published : Jan 6, 2020, 9:07 PM IST

آسٹریلیا کے عظیم اسپن بالر شین وارن اپنے ملک کے جنگلوں میں لگی شدید آگ سے متاثر لوگوں کی مدد کے لئے اپنی گرین کیپ نیلام کریں گے اور اس سے ملنے والی رقم کو وہ آگ متاثرین کو دیں گے۔

دنیا میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے دوسرے بولر وارن نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں کھیلے گئے تمام 145 میچوں کے دوران 350 نمبر کی اس ٹوپی کو پہنا تھا جس میں انہوں نے 708 وکٹ حاصل کئے تھے۔یہ کیپ وارن کے ذریعے آٹوگراف کئے گئے سرٹیفکیٹ کے ساتھ ہو گی۔

آن لائن نیلامی سے حاصل آمدنی کے 100 فیصد حصہ آگ متاثرین کو عطیہ کیا جائے گا۔آگ کی وجہ سے قریب 23 ہزار مربع میل کے علاقہ میں موجود درخت جل چکے ہیں۔اس کی وجہ سے 23 افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں اور 50 کروڑ سے زیادہ جانور بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔

وارن نے اس بات کا اعلان پیر کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شئیر کرتے ہوئے کیا۔ نیلامی صبح شروع ہوئی جو جاری ہے اور اس میں اب تک 2،76،339.63 آسٹریلین ڈالر کی بولی لگ چکی ہے۔ ہندستانی رقم کے مطابق یہ رقم ایک کروڑ 38 لاکھ 25 ہزار روپے پہنچ چکی ہے۔وارن نے اپنی پوسٹ میں لکھاکہ آسٹریلیا کے جنگلوں میں لگی خوفناک آگ نے ہمیں ہلا دیا ہے اور عام لوگوں کو جھنجھوڑ دیا ہے۔

اس خوفناک آگ نے لوگوں کی زندگیوں کو تباہ کردیاہے، بہت سے زندگیاں چلی گئیں ہیں، گھر جل کر راکھ ہو گئے ہیں اور 50 کروڑ سے زیادہ جانور بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔مشکل کی اس گھڑی میں ہم ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور متاثرین کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

آگ کے متاثرین کی مدد کے لئے میں نے اپنے محبوب بیگی گرین کیپ (350) کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مجھے امید ہے کہ میری بیگی گرین کیپ ان تمام لوگوں کی مدد کے لئے کچھ اہم فنڈز اکٹھا کرسکتی ہے، جنہیں مدد کی انتہائی ضرورت ہے۔

آسٹریلوی لیجنڈ وارن کے علاوہ کئی اور کھلاڑی بھی آگ متاثرین کی مدد کے لئے آگے آ چکے ہیں۔ کرس لن، گلین میکس ویل اور ڈی آرسي شارٹ جیسے آسٹریلوی کرکٹرز بگ بیش لیگ میں اپنی طرف سے مارے جانے والے ہر چھکے پر 250 آسٹریلین ڈالر (18 ہزار روپے) عطیہ دینے کا اعلان کر چکے ہیں۔ٹینس اسٹار روس کی ماریا شاراپووا اور سربیا کے نوواک جوکووچ نے بھی آگ متاثرین کے لئے فنڈ میں اپنی طرف سے 25-25 ہزار ڈالر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.