ETV Bharat / sports

زخمی شیکھرکی جگہ پرتھوی کوموقع ملنے کا امکان - بھارتی اوپنر شکھر دھون

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شیکھردھون کوچوٹ لگنے کی وجہ سے نوجوان بلے باز پرتھوی شاہ کو نیوزی لینڈ کے دورے کے لئے بھارتی ٹیم میں موقع مل سکتا ہے۔

' اپنی اعصابی طاقت پر کام کر رہی ہوں'
' اپنی اعصابی طاقت پر کام کر رہی ہوں'
author img

By

Published : Jan 21, 2020, 10:31 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 10:16 PM IST

بھارتی اوپنر شکھر دھون کندھے کی چوٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹوئنٹی 20 میچوں کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

اس سیریز کے لیے نوجوان بلے باز پرتھوی شا کو موقع مل سکتا ہے، اگرچہ بی سی سی آئی نے شکھر کی جگہ کسی متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کیا ہے۔

زخمی شیکھرکی جگہ پرتھوی کوموقع ملنے کا امکان

اس دورے کے لیے وراٹ کوہلی کی قیادت والی ٹیم انڈیا پیر کو ہی آکلینڈ روانہ ہو گئی تھی۔ شکھر کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے بنگلور میں آخری میچ کے دوران چوٹ لگ گئی تھی۔ شکھر بھارتی ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ کے دورے پر نہیں گئے ہیں۔

سلیکٹرز نے فی الحال شکھر کی جگہ دوسرے کھلاڑی کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔ ہندستان اے ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ کے دورے پر ہے اور اس ٹیم کے ہی کسی کھلاڑی کو بھارتی ٹیم کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔

نوجوان اوپنر پرتھوی ٹیم میں شکھر کی جگہ لینے کے مضبوط دعویدار مانے جا رہے ہیں۔ پرتھوی نے حال ہی میں نیوزی لینڈ الیون کے خلاف 50 اوور کے ون ڈے پریکٹس میچ میں صرف 100 گیندوں پر 150 رنز کی زبردست اننگز کھیلی تھی۔

دلچسپ ہے کہ پرتھوی رنجی ٹرافی میچ میں اپنا کندھا زخمی کر بیٹھے تھے اور کندھے کی چوٹ پر قابو پانے کے بعد وہ نیوزی لینڈ کے دورے میں بھارت اے ٹیم میں شامل ہوئے۔بلے باز شکھر آسٹریلیا کے خلاف بنگلور میں آخری ون ڈے میچ کے دوران آرون فنچ کے شاٹ کو روکنے کی کوشش میں کندھے کے بل گر پڑے تھے۔

اس کے بعد وہ فوری طور پر میدان سے باہر چلے گئے اور بھارت ٹیم کے ہدف کا تعاقب کرنے کے دوران بلے بازی کرنے نہیں اترے۔

انہیں دوبارہ میچ کے دوران ہی ایکسرے کے لئے اسپتال لے جایا گیا۔ میچ کے بعد شکھر ڈریسنگ روم میں کندھے پر پٹی باندھے دیکھا گیا تھا۔ اس میچ کو بھارت نے جیت کر سریز 2-1 سے اپنے نام کر لی تھی۔

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹوئنٹی 20 سریز 24 جنوری سے شروع ہوگی، اس کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز پانچ فروری سے شروع ہوگی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 17, 2020, 10:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.