ETV Bharat / sports

راس ٹیلر 100ویں ٹسٹ میچ میں شاندار مظاہرہ کے لئے پُرعزم

تجربہ کار کیوی بلے باز راس ٹیلر اپنے کئرئیر کے 100 واں انٹرنیشنل ٹسٹ میچ میں شاندار کار کردگی کامظاہرہ کرنے کے لئے پرُعزم ہیں۔

author img

By

Published : Feb 20, 2020, 6:31 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 11:44 PM IST

راس ٹیلر 100واں ٹسٹ میچ میں  شاندار مظاہرہ کے لئے پرُعزم

نیوزی لینڈ کے تجربہ کار بلے باز راس ٹیلر بھارت کے خلاف جمعہ کو ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے دوران ریکارڈ درج کراتے ہوئے اپنے کیرئیر کا 100 واں بین الاقوامی ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔

ٹیلر اب تک 99 میچ کھیل چکے ہیں اور بھارت کے خلاف ویلنگٹن میں 21 فروری کو ہونے والا میچ ان کے کیرئیر کا 100 واں بین الاقوامی ٹیسٹ میچ ہوگا۔

اس دوران ٹیلر کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں 100 میچ کھیلنے والے پہلے بلے باز بن جائیں گے۔ 35 سالہ ٹیلر نے 2007 میں ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھا تھا۔

چند روز قبل انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اپنے پہلے ٹیسٹ کے بعد ایسا لگا تھا کہ وہ پھر کبھی نیوزی لینڈ کے لئے ٹیسٹ میچ نہیں کھیل پائیں گے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ٹیلر نے جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے پہلے ٹیسٹ میں 15 اور چار رن بنائے تھے۔ اسی طرح دوسرے مقابلے میں 17 اور آٹھ رن ہی جوڑ پائے تھے۔

چند روز قبل ٹیلر نے کہا جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعدمجھے لگا کہ میں اب ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیل سکوں گا ۔ میں بہت خوش نصیب تھا کیونکہ 2005 میں ٹی ۔20 کرکٹ کا آغاز ہوا اور 2006 میں میں نے پہلا قدم رکھا ۔ وقت کے ساتھ مجھے میری کارکردگی کے پیش نظر ٹیم میں چنا گیا ۔ کیرئیر میں وقت کی بہت اہمیت ہے۔

انہوں نے کہا جنوبی افریقہ کے ساتھ پہلی سیریز کے بعد مجھے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیم میں جگہ نہیں ملی۔

اس کے بعد میں نے انگلینڈ کے خلاف گھریلو سرزمین پر ٹیسٹ سیریز کھیلی اور پہلے مقابلے میں ہی سنچری بنائی۔ اس وقت مجھے خود پر اعتماد ہوا کہ میں اس کی سطح کی بلے بازی کر سکتا ہوں۔

ٹیلر نے 99 ٹیسٹ میچوں میں 46.28 کی اوسط سے 7174 رن بنائے ہیں جس میں 19 سنچریاں اور 33 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے 231 ون ڈے میچوں میں 8570 رن بنائے جس میں 21 سنچری اور 51 نصف سنچری شامل ہیں۔

ٹیلر نے 100 ٹی - 20 میچوں میں سات نصف سنچریوں کی مدد سے 1909 رن بنائے ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 11:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.