ETV Bharat / sports

'گمبھیر کھلاڑیوں کو آزادانہ طور پر کھیلنے کی اجازت دیتے تھے'

author img

By

Published : Jun 4, 2020, 7:49 PM IST

کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے سابق بلے باز رابن اتھپا نے کہا ہے کہ ٹیم کے سابق کپتان گوتم گمبھیر کھلاڑیوں کے کھیل میں مداخلت نہیں کرتے تھے اور انہیں آزادانہ طور پر کھیلنے کی اجازت دیتے تھے۔

'گمبھیر کھلاڑیوں کو آزادانہ طور پر کھیلنے کی اجازت دیتے تھے'
'گمبھیر کھلاڑیوں کو آزادانہ طور پر کھیلنے کی اجازت دیتے تھے'

رابن اتھپا ایک طویل عرصے تک کے کے آر کے ساتھ رہے اور انہوں نے کئی بار ٹیم کو جیت دلائی۔ لیکن اس سال کے کے آر نے انہیں ریلیز کردیاتھا اور راجستھان رائلز نے انہیں اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ تاہم کورونا کی وجہ سے آئی پی ایل کا 13 واں سیزن غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا ۔

اتھپا نے اسٹار اسپورٹس شو کرکٹ کنکٹڈ میں کہا کہ میرے لئے سب سے اچھی بات یہ تھی کہ گمبھیر کھلاڑیوں کو آزادانہ طور پر کھیلنے کی اجازت دیتے تھے اور ان کے کھیل میں مداخلت نہیں کرتے تھے ۔

انہوں نے ٹیم میں اعتماد پیدا کیا ہے جو میرے خیال میں آئی پی ایل جیسے ٹورنامنٹ جیتنے میں بہت ضروری ہے اور ایک کامیاب کپتان بھی ایسا ہی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ جیتنے کے میرا تجربہ ظاہر کرتا ہے کہ ایک کامیاب کپتان وہ ہوتا ہے جو کھلاڑیوں کو آزادانہ طور پر کھیلنے کی اجازت دیتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی اپنے آپ کو ٹیم میں محفوظ محسوس کریں۔

کے کے آر نے گمبھیر کی قیادت میں 2012 اور 2014 میں آئی پی ایل کے اعزاز جیتے تھے۔ گمبھیر کی قیادت میں کے کے آر کے ساتھ اپنے تجربے کو شئیر کرتے ہوئے اتھپا نے کہا کہ سابق کپتان کو بھی ریزرو کھلاڑیوں کے ساتھ وقت گزارنا اور ان کے ساتھ تربیت پسند ہے تاکہ وہ محسوس نہ کریں کہ وہ ٹیم سے باہر ہیں۔

اتھپا نے کہا کہ ٹیم میں کھلاڑیوں کے ساتھ باہمی روابط بہت اہم ہیں ، خاص طور پر آئی پی ایل جیسے ٹورنامنٹ میں جہاں بہت سے کھلاڑی بڑے ٹورنامنٹ میں نہیں کھیل پائے ہیں اور ٹیم میں جگہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ گمبھیر نے ریزرو کھلاڑیوں کے ساتھ اس سلسلے میں وقت گزارا ، ان کے ساتھ تربیت کی اور کھانا کھایا تاکہ ان کھلاڑیوں کو یہ محسوس نہ ہو کہ وہ ٹیم سے باہر ہیں۔

اتھپا نے آئی پی ایل کے 2014 سیزن میں 660 رنز بنائے تھے اور اورنج کیپ حاصل کی تھی۔ انہوں نے ٹیم کو ٹائٹل دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.