بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے منگل کو ایک بیان جاری کر کے بتایا کہ پرتھوی شاہ آئندہ نیوزی لینڈ کے دورے کے دو پریکٹس میچوں میں نہیں کھیل پائیں گے۔
ان کے ون ڈے سیریز اور چار روزہ میچوں میں کھیلنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ پرتھوی کو ہندستان اے کے آئندہ نیوزی لینڈ کے دورے کے لئے دونوں ٹیموں میں منتخب کیا گیا ہے۔ٹیم 10 جنوری کو نیوزی لینڈ کے لئے روانہ ہوگی۔
نوجوان اوپنر پرتھوی شا نے ڈوپنگ پر لگی پابندی کے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں کامیاب واپسی کی تھی لیکن کرناٹک کے خلاف رنجی میچ میں وہ اپنا کندھا زخمی کر بیٹھے تھے۔
بی سی سی آئی نے پرتھوی کے زخمی ہونے کے بعد انہیں رنجی ٹرافی میچ سے ہٹا لیا تھا اور انہیں بنگلور واقع ہفتہ کو قومی کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) بھیج دیا تھا۔
پرتھوی کو رنجی ٹرافی میچ کے پہلے دن اوورتھرو روکنے کی کوشش میں کندھے میں چوٹ لگ گئی تھی جس کے بعد وہ فوری طور پر میدان سے باہر چلے گئے تھے اور پھر میدان میں نہیں لوٹے۔
انہوں نے دوسرے دن فیلڈنگ نہیں کی تھی اور وہ دوسری اننگز میں بلے بازی کے لئے نہیں اترے تھے۔